Home / پاکستانی ٹیم نےمیچوں کےساتھ ساتھ دل بھی جیت لئے

پاکستانی ٹیم نےمیچوں کےساتھ ساتھ دل بھی جیت لئے

Pak team visit Namibian Dressing room

ویب ڈیسک ۔۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شریک پاکستان کرکٹ ٹیم نےمیچ جیتنےکےساتھ ساتھ ٹورنامنٹ میں شریک ٹیموں کےدل بھی جیت لئے۔

بہترین سپورٹس مین سپرٹ کامظاہرہ کرتےہوئےپاکستانی ٹیم کےکھلاڑی نمیبیاسےمیچ جیتنےکےبعدہارنےوالی ٹیم کی حوصلہ افزائی کیلئےاس کےڈریسنگ روم میں گئےاورعمدہ کھیل پیش کرنےپرنمیبین کھلاڑیوں کوسراہا۔ پی سی بی نےاس حوالےسےایک ویڈیوبھی شئیرکی ہے۔

اس موقع پربات کرتےہوئےنمیبیاکےکوچ پائرےڈین برین نےکہاکہ ہم سپر12مرحلےمیں بہت کچھ سیکھ رہےہیں۔ ہم گرین شرٹس کی آزمائش میں بھی کامیاب رہے۔ہمیں پاکستان سےکھیل کرجوتجربہ ملاوہ عمربھرساتھ رہےگا۔ انہوں نےکہاکہ پاکستان کےخلاف عمدہ کھیل پیش کرنےپربہت خوش ہیں۔

یہ بھی چیک کریں

Arshad Nadeem Lesco promotion

ارشدندیم کی پروموشن رک گئی

ویب ڈیسک ۔۔ لاہور الیکٹرسٹی سپلائی کمپنی (لیسکو) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے پیرس اولمپک …