ویب ڈیسک ۔۔ امریکامیں ہونےوالےخواتین کےکرکٹ میچ میں ایک کھلاڑی کھلم کھلابےایمانی کےباوجودسزاسےصاف بچ نکلیں۔
امریکامیں ہونےوالےٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ امریکازکوالیفائرمیں امریکی ٹیم کےخلاف میچ میں کینیڈین کھلاڑی دیویاسکسینانےکچھ ایساکیاکہ دیکھنےوالےششدررہ گئےکہ کیسےایک کھلاڑی دن دیہاڑےسب کی آنکھوں میں دھول جھونکنےکی کوشش کررہی ہے۔
ہوایوں کہ دیویاسکسینانےسارافاروقی کی بال پراونچاشاٹ کھیلااورپھریہ دیکھ کرکہ وکٹ کیپران کاکیچ آسانی سےپکڑلےگی،دیویاسکسینابظاہررن لینےکی کوشش میں جان بوجھ کروکٹ کیپرکی راہ میں حال ہوگئیں اوریوں ان کایقینی کیچ ڈراپ ہوگیا۔
کرکٹ قوانین کےمطابق فیلڈرکی راہ میں حال ہونےپربلےبازکوآوٹ قراردےدیاجاتاہے۔ اس واقعےکےبعدتوقع تھی کہ دیویاکےخلاف ایکشن لیاجائےگالیکن امپائرنےخلاف توقع دیویاکوبیٹنگ جاری رکھنےکی اجازت دی۔
اس واقعےکی فوٹیج دیکھنےوالوں نےواقعےکوکھلی بےایمانی کےساتھ ساتھ دلچسپ بھی قراردیا۔