Home / ٹی 20ورلڈکپ :پہلابڑااپ سیٹ، پاک بھارت جوڑی نےدھاک بٹھادی

ٹی 20ورلڈکپ :پہلابڑااپ سیٹ، پاک بھارت جوڑی نےدھاک بٹھادی

T20 World Cup: First upset

ویب ڈیسک ۔۔ ہربڑےسپورٹس ایونٹ میں اپ سیٹ ہوتےہیں اورٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021کےپہلےروزہی پہلااپ سیٹ ہوگیا۔

جی ہاں، ٹورنامنٹ کےافتتاحی روزعمان کےشہرالعامرات میں کھیلےگئے پہلےمرحلےکےدوسرے میچ میں بنگلادیشی کرکٹ ٹیم کےکپتان محمود اللہ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ یوں پہلےبلےبازی کرتےہوئے اسکاٹ لینڈ نے مقررہ 20اوورزمیں 9وکٹوں کے نقصان پر140رنزبنائے ۔

میچ کےآغازپرایسانہیں لگتاتھاکیونکہ 52رنز پر اسکاٹ لینڈ کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی تھی۔ پھرکرس گریوز اور مارک واٹ نے ذمہ درانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور 140 رنز تک پہنچایا۔

بنگلادیش کی جانب سے مہدی حسن نے 3، شکیب الحسن اور مستفیض الرحمان نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

کرس گریوز 45، جیورج مونسے 29 اور مارک واٹ 22 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

141رنز کادفاع کرتےہوئےاسکاٹ لینڈ کے بولرز نے شانداربولنگ کامظاہرہ کرتےہوئےبنگلادیش کومقررہ 20 اوورز میں 134رنز تک محدود رکھا ۔ اس طرح اسکاٹ لینڈ نے بنگلادیش کیخلاف اپ سیٹ کرتے ہوئے 6 رنز سے شکست دے دی۔

بنگلادیش کی جانب سے مشفیق الرحیم 38 اور کپتان محموداللہ 23 رنز بنا کرنمایاں رہےجبکہ اسکاٹ لینڈ کے بریڈ ویل نے 3 اور کرس گریوز نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ٹورنامنٹ کاافتتاحی میچ: عمان بمقابلہ پاپوانیوگنی

اس سےپہلےورلڈکپ کےافتتاحی میچ میں میزبان عمان نے پاپوا نیوگنی کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی اورعمان کی فتح میں اس ٹیم کی پاک بھارت جوڑی کاذکرنہ کرناناانصافی ہوگی۔

عمان نے پاپوا نیوگنی کا 130 رنز کا ہدف بغیر کسی نقصان کے پورا کرلیا۔ سیالکوٹ میں پیداہونےوالےانتیس سالہ عاقب الیاس نےاوپن کرتےہوئے43گیندوں پرنصف سنچری اسکورکی۔

عاقب الیاس کاپوراپورا ساتھ نبھایا بھارت کے شہر لدھیانہ سے آنے والے جتیندر سنگھ نے، انہوں نے 73 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

اس طرح پاک بھارت جوڑی نےمل کرناقابل شکست رہتے ہوئے 131 رنز جوڑے اور اپنی ٹیم کو 10 وکٹوں سے فتح دلوائی۔

یہ بھی چیک کریں

kohli and rohit sharma retirement

ویراٹ اورروہت کےمداحوں کیلئےبری خبر

ویب ڈیسک ۔۔ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی فتح کے بعد بھارتی …