Home / ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ:نوآموزآئرلینڈنےخطرےکی گھنٹی بجادی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ:نوآموزآئرلینڈنےخطرےکی گھنٹی بجادی

T20 World Cup 2021: Irish bowler Curtis Campher takes 4 wickets

ویب ڈیسک ۔۔ آئی سی سی ورلڈٹی ٹوئنٹی کےکوالیفائنگ راونڈکےدلچسپ میچ میں آئرلینڈکےفاسٹ بولرکرٹس کیمفرنے4وکٹیں لےکرکرکٹ کی دنیامیں نئی تاریخ رقم کردی۔

انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی میچوں میں چارگیندوں پرچارلگاتارچارکھلاڑی آءوٹ کرنےوالےوہ پہلےآئرش جبکہ دنیاکےتیسرےبولربن گئےہیں۔ کرٹس کیمفرنےیہ کارنامہ اسکاٹ لینڈکےخلاف ٹورنامنٹ کےدوسرےروزابوظبی میں ہونےوالےکوالیفائنگ راءونڈنےپہلےمیچ میں کیا۔

کیمفرنےاننگز کے دسویں اوورمیں پہلے کولن ایکرمین، پھر ریان ٹین ڈوشاٹے، اس کے بعد اسکاٹ ایڈورڈز اور پھر رولولف وین ڈر مروو کوپویلین کی راہ دکھائی۔

اس سےپہلےسری لنکاکےلاستھ ملنگا نے نیوزی لینڈ کیخلاف جبکہ افغانستان کےراشد خان نےآئرلینڈ کےخلاف چارگیندوں پرچاروکٹیں حاصل کی تھیں۔ انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی میں یہ 20ویں اورورلڈکپ مقابلوں کی یہ دوسری ہیٹ ٹرک ہے۔

2007میں آسٹریلیا کے بریٹ لی نے بنگلادیش کیخلاف ہیٹ ٹرک کی تھی جو ورلڈکپ اور ٹی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز، دونوں ہی کی پہلی ہیٹ ٹرک تھی۔

اسی میچ میں آئرلینڈ نےمیچ کو یکطرفہ بناتےہوئےنیدرلینڈز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

نیدرلینڈز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں پہلےکھِیلتےہوئے106 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی،اوپنر میکس او ڈوڈ کے 51 اور کپتان پیٹر سیلر 21 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

آئرلینڈ کے کرٹس کیمفر نے26رنز دے کر4،مارک اڈائر نے9رنز دے کر3اورجوش لٹل نے 13 رنز دے کر ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ہدف کے تعاقب میں آئرلینڈ کی ٹیم نےمحتاط اندازسےکھیلتےہوئےاسکوربڑھانےکاسلسلہ جاری رکھا۔ پال اسٹرلنگ نے30جبکہ گاریتھ ڈیلانے44رنزکی میچ وننگ اننگزکھیلی۔

آئرلینڈ کے کرٹس کیمفر کوشانداربولنگ پرفارمنس پرمیچ کابہترین کھلاڑی قراردیاگیا۔

یہ بھی چیک کریں

Asia cup Pak India match

ایشیاکپ: پاکستان سپرفورمرحلےمیں داخل

ویب ڈیسک ۔۔ ایشیاکپ کےاہم ترین میچ میں پاکستان اوربھارت کوایک ایک پوائنٹ مل گیاکیونکہ …