Home / اظہرالدین بابراعظم کی حمایت میں سامنےآگئے

اظہرالدین بابراعظم کی حمایت میں سامنےآگئے

Indian cricketer Azhar ud Din

ویب ڈیسک ۔۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد اظہر الدین بابراعظم کی حمایت میں سامنےآگئے۔ کہتےہیں ہر آدمی سیکھتا ہے، بابراعظم کوبھی بطور کپتان سیکھنےکیلئےمزید وقت دینا چاہیے۔

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں پاکستانی صحافیوں سےبات کرتےہوئےمحمد اظہر الدین نےبابراعظم کادفاع کرتےہوئےکہابابر اعظم کااپنا اسٹائل ہے،ماردھاڑکرنا ان کا کھیل نہیں۔

اظہرالدین نےخبردارکیاکہ بابر اعظم مار دھاڑکریں گےتوان کا نیچرل ٹیلنٹ ضائع ہوگا۔

اظہرالدین کےمطابق ہرپلیئرکاسب سےاہم ہتھیار اس کاقدرتی ٹیلنٹ ہوتا ہےاوراگر کوئی کھلاڑی اپنی قدرتی صلاحیت سے ہٹےگاتواس کاکھیل بری طرح متاثرہوگا۔

سابق بھارتی کپتان نےدعویٰ کیاکہ بابر کو اپنی بیٹنگ پوزیشن تبدیل کرنےکے بارے میں سوچنا پڑے گاکیونکہ وہ نیچرل اوپننگ بیٹر نہیں ہیں۔

یہ بھی چیک کریں

Pakistan women suffer 4th straight World Cup defeat

آئی سی سی ویمنزٹی20 ورلڈکپ: پاکستانی ٹیم کومسلسل چوتھی شکست

Wednesday, 24 June 2026 | Web Desk آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ …