ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان کےٹاپ جیولن اسٹارارشدندیم نےٹوکیواولمپکس میں تمغہ نہ جیتنےکی وجوہات سےپردہ اٹھادیا۔
ارشدکےمطابق جیولن تھروکےفائنل میں ان کی باڈی سےانہیں وہ سپورٹ نہیں مل رہی تھی جس کی انہیں ضرورت تھی اوراس بات کولیکروہ بہت پریشان تھے۔ ارشدکہتےہیں ایساان کےکیرئیرمیں پہلی مرتبہ ہوااورمیں اس کی وجہ نہیں جانتا۔
ارشدکہتےہیں دوسرےٹوکیومیں شدیدگرمی تھی ۔ انہوں نےکہاکہ اپنی شکست سےانہوں نےسبق سیکھااوروہ پیرس اولمپکس میں قوم کومایوس نہیں کرینگے۔