Home / یاسمین راشداورغلام محمودڈوگرکی مبینہ آڈیوگفتگوسامنےآگئی

یاسمین راشداورغلام محمودڈوگرکی مبینہ آڈیوگفتگوسامنےآگئی

yasmeen rashid audio leak

ویب ڈیسک ۔۔ ملک میں آڈیولیکس کاسلسلہ پھرسےشروع ہوگیاہے۔ چودھری پرویزالہیٰ کی مبینہ آڈیوکےبعداب پیش خدمت ہےڈاکٹریاسمین راشد اور سی سی پی او غلام محمود ڈوگرکےدرمیان ہونےوالی مبینہ ٹیلی فونک گفتگو۔

ایکسپریس نیوزپرنشرہونےوالی خبرکے مطابق تحریک انصاف کی سینئررہنماڈاکٹریاسمین راشد کی سی سی پی او غلام محمود ڈوگرسے گفتگوپر مشتمل مبینہ آڈیو لیک سامنےآئی ہے۔ اس گفتگومیں سنا جا سکتا ہے کہ یاسمین راشد پوچھتی ہیں کہ کوئی اچھی خبر سنائیں، آرڈر ہو گئے ہیں؟جس پرغلام محمودڈوگر کہتےہیں کہ ابھی آرڈرنہیں ہوئے۔

یاسمین راشد پھرغلام محمودڈوگرسےپوچھتی ہیں کہ ان کا ارادہ کیا ہے۔ غلام محمود ڈوگر جواب دیتے ہیں کہ آرڈر تو سپریم کورٹ سے ہونے ہیں، جیسے ہی وہاں سے ہوں گے ہمیں مل جائیں گے۔ ہمارے بندے وہاں بیٹھے ہوئے ہیں۔ ڈاک جج صاحبان کے سائن ہونے کے بعد آتی ہے، سائن کورٹ ٹائم میں نہیں ہوتے، کورٹ ٹائم کے بعد ہی کئے جاتے ہیں۔

یاسمین راشد کہتی ہیں کہ خان صاحب کافی کنسرن (تشویش میں) تھے، مگر میں نے انہیں کہا کہ میری خبر کے مطابق ابھی تک آرڈرڈوگر صاحب کو نہیں ملے۔ غلام محمود ڈوگرجواب دیتے ہیں کہ آرڈررات کوآجائیں گے، ڈاک سائن ہونے کے بعد رات کو آ جاتی ہے۔

غلام محمودڈوگرکےاس جواب کےبعدیاسمین راشد پوچھتی ہیں کہ آج ہماری رات خاموشی سے گزرجائے گی؟ ویسے ہی پوچھ رہی ہوں جس پر غلام محمود ڈوگر کہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ خیر کرے، اللہ تعالیٰ کرم کرے۔

یہ بھی چیک کریں

Defence minister Khawaja Asif

عمران خان معافی چاہتےہیں : خواجہ آصف

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ وزیردفاع خواجہ آصف نےعمران خان کےجی ایچ کیوکےباہراحتجاج کی کال سےمتعلق بیان …