Below Header Banner Area
Home / عمران خان کادورہ برطانیہ کیوں منسوخ ہوا؟

عمران خان کادورہ برطانیہ کیوں منسوخ ہوا؟

Above Article Banner Area
PM Imran Khan UK visit cancelled

لاہور:(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کاطےشدہ دورہ برطانیہ منسوخ ہونےکےپس پردہ کہانی سامنےآگئی ۔ لندن میں موجود سینئرپاکستانی صحافی کےحیرت انگیزانکشافات ۔

دنیانیوزکےپروگرام میں اینکرکامران شاہدسےبات کرتےہوئےصحافی نےوزیراعظم عمران خان کےدورہ برطانیہ کینسل یامنسوخ ہونےکےپیچھےاصل وجہ بتادی ۔

صحافی کےمطابق وزیراعظم عمران اپنےدورہ برطانیہ کےدوران برطانوی وزیراعظم بورس جانسن سےسابق وزیراعظم نوازشریف کی حوالگی پربات کرناچاہتےتھے اورکہاجاتاہےکہ انکےدورہ برطانیہ کاسب سےاہم مقصدبھی یہی تھا۔

صحافی کےمطابق پاکستانی اوربرطانوی حکام کےدرمیان اس دورےکی تفصیلات طےکرتےوقت جب یہ بات برطانوی وزیراعظم کےعلم میں آئی توانہوں نےپاکستانی حکام کوصاف جواب دےدیااورکہاکہ نوازشریف برطانیہ میں قانونی طورپرموجودہیں ، اس لئےان کی پاکستان حوالگی کےلئےکوئی بات نہیں ہوسکتی ۔

پاکستان کی طرف سےیہاں تک کہاگیاکہ جب پاکستانی اوربرطانوی وزرائےاعظموں کی ملاقات کااعلامیہ جاری کیاجائےگاتواس میں یہ لکھ دیاجائےکہ نوازشریف کی پاکستان حوالگی کےموضوع پربات ہوئی ۔

صحافی کےمطابق برطانوی حکام نےپاکستان کی یہ شرط بھی مستردکردی ۔ جس کےبعدوزیراعظم عمران خان نےسوچاکہ خالی سیرکرنےکیلئےلندن کادورہ کیوں کرنا؟ اس لئےانہوں نےاپنادورہ برطانیہ ہی منسوخ کردیا۔

Below Article Banner Area

یہ بھی چیک کریں

Miftah Ismael PML-N

ایف بی آر یا تھانیدار ۔۔ ؟

لاہور:(ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کےرہنمااورسابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کی حکومت کےخلاف دھواں دھارپریس کانفرنس …