لاہور:(ویب ڈیسک) اسلام آبادیونائیٹڈکےکپتان شاداب خان نےپی ایس ایل کےفائنل کی دوڑسےآوٹ ہونےپرمداحوں سےمعافی مانگ لی ۔
پی ایس ایل سیزن سکس کےفائنل کیلئےہاٹ فیورٹ ٹیم اسلام آبادیونائیٹڈکےکپتان شاداب خان کاکہناتھاانہیں فائنل تک رسائی کیلئےاپنےاعصاب پرقابورکھنےکی ضرورت تھی ۔ ہماری ٹیم نے6لیگ میچزمیں بہترین کارکردگی دکھائی لیکن پلےآف مرحلےمیں پہنچ کرہتھیارڈال دئیے۔
پشاورزلمی کےخلاف ایلیمینٹر2میں ناکامی کی وجوہات پرروشنی ڈالتےہوئےشاداب کاکہناتھاکہ پلےآف کےدونوں میچزمیں ہماری ٹیم اچھی بلےبازی کرنےمیں ناکام رہی ۔ ہم نےدباومیں اچھانہیں کھیلا۔ ہمارےکھلاڑیوں کواپنےاعصاب قابومیں رکھنےکی ضرورت تھی لیکن ہم صورتحال کواپنےحق میں موڑنےمیں ناکام رہے۔ حسن علی کی اچھی بیٹنگ ہمیں میچ میں واپس لےآئی لیکن چھوٹی چھوٹی غلطیوں نےہمیں ٹورنامنٹ سےباہرکروادیا۔
شاداب خان نےکہاکہ ہم اپنےشائقین سےمعذرت خواہ ہیں اورکوشش کرینگےکہ اگلےسیزن میں چیمپئین ہم ہی بنیں ۔