Home / نیوزی لینڈ نےبھارتی خواب چکناچورکردئیے

نیوزی لینڈ نےبھارتی خواب چکناچورکردئیے

New Zealand become ICC Test Champion

لاہور:(ویب ڈیسک) ویرات کوہلی کاخواب ادھورارہ گیااورنیوزی لینڈنےبھارت کو8وکٹوں سےہراکرٹیسٹ کرکٹ کاچیمپئن بن گیااوراولین ٹیسٹ چیمپئن شپ ٹرافی اپنےنام کرلی۔

انگلینڈ کے ساؤتھمپٹن کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ورلڈ ٹیسٹ چیپمئن شپ کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیاتوبھارت بلےبازکیوی بولرزکی چکرادینےوالی گیندوں کےسامنےزیادہ دیرٹک نہ سکےاورپوری کوہلی الیون 217رنزبناکرآءوٹ ہوگئی ۔

جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم بھی 249 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ بھارت کی جانب سے محمد شامی 4، اشانت شرما 3، ایشون 2 اور رویندر جدیجا ایک وکٹ لے سکے۔

اپنی دوسری اننگزمیں ایک بارپھربھارتی بلے باز زیادہ دیر کریز پر نہ رک سکے اور ایک کے بعد دوسرا کھلاڑی پویلین لوٹتا رہا۔ دوسری اننگز میں بھارتی ٹیم 170 کےمجموعی اسکورپرڈھیر ہوگئی۔

نیوزی لینڈ کو جیت لیے 139 رنز کا ہدف ملا جو اس نے باآسانی 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

یوں نیوزی لینڈ نے پہلی ٹیسٹ چیمپئن شپ اپنے نام کرلی۔۔

یہ بھی چیک کریں

Kevin Pietersen's concern about cricket in Pakistan

پاکستان میں کرکٹ کوکیاہوگیا؟ پیٹرسن

ویب ڈیسک ۔۔ یہ پاکستان کی کرکٹ کوہوکیاگیاہے؟ پاکستان میں کرکٹ کےمقبول ترین کھیل کی …