Home / جعفرایکسپریس،پاک فوج کےکلیئرنس آپریشن کی ویڈیو

جعفرایکسپریس،پاک فوج کےکلیئرنس آپریشن کی ویڈیو

Jaffer Express Clearance operation video

ویب ڈیسک: جعفر ایکسپریس پر دہشت گرد حملے کے بعد سیکیورٹی فورسزکے کامیاب کلیئرنس آپریشن کی ویڈیو منظرعام پرآگئی۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تمام مسافروں کو بحفاظت بازیاب کروا لیا، جبکہ 33 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔ آپریشن میں مہارت اور احتیاط کو یقینی بنایا گیا، کیونکہ دہشت گردوں میں خودکش بمبار بھی شامل تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے خواتین اورمعصوم بچوں کوانسانی ڈھال کے طورپراستعمال کرنے کی کوشش کی، تاہم سیکیورٹی فورسز نے انتہائی حکمت عملی سے انہیں ناکام بنا دیا۔

منظرعام پر آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دہشت گردوں نے یرغمال مسافروں کو گروہوں میں تقسیم کر رکھا تھا۔ تاہم، پاک فوج کے جوانوں نے مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام مسافروں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا اور کسی بھی خودکش بمبار کو دھماکا کرنے کا موقع نہیں دیا۔

سیکیورٹی فورسز کی اس کامیاب کارروائی نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ پاک فوج ہر قسم کی دہشت گردی کا منہ توڑ جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔

یہ بھی چیک کریں

Lahore: tution center roof collapsed, 14 students die

لاہور: ٹیوشن سینٹرکی چھت گرنےسے14بچےجاں بحق

Tuesday, 30 June 2026 | Monitoring Desk لاہور کے علاقے کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی …