Home / سیلاب سےمتاثرہ لوگوں کوبڑاریلیف مل گیا

سیلاب سےمتاثرہ لوگوں کوبڑاریلیف مل گیا

PM Shehbaz Sharif announces relief for flood hit areas

Sunday, 14 September, 2025 | Monitoring Desk

وفاقی حکومت نے سیلاب متاثرہ علاقوں کے اگست کےبجلی بل معاف کردیے،جولوگ پہلےہی بل اداکرچکےہیں انہیں رقم واپس کردی جائےگی۔

وفاقی وزیر پاور ڈویژن سردار اویس احمد خان لغاری کہتےہیں وزیرِ اعظم شہباز شریف کے بروقت اور عوام دوست فیصلے پر شکر گزار ہیں ۔ فیصلے پر فوری عملدر آمد کو یقینی بنایا جائے گا۔

وزیراعظم آفس سے جاری بیان میں بتایا گیا تھا کہ شہباز شریف کی زیر صدارت سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بجلی کے بِلوں کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو سیلاب زدہ علاقوں میں صارفین سے اگست 2025 کے بجلی کے بلوں کی وصولی سے فوری طور پر روک دیا اور کہا کہ عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کے ساتھ معاملات طے پانے کے بعد متاثرہ علاقوں کے لیے بجلی کے بلوں کے حوالے سے تفصیلی پیکیج کا حتمی اعلان کیا جائے گا۔

دوسویونٹ بجلی استعمال کرنےوالوں کیلئےبڑی خبر

بیان کےمطابق جن سیلاب متاثرہ صارفین سے اگست 2025 کا بجلی کا بل وصول کیا جا چکا ہے وہ آئندہ ماہ ایڈجسٹ کردیا جائے گا۔ متاثرین کےدکھوں پر مرہم رکھنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔

یہ بھی چیک کریں

Lahore: tution center roof collapsed, 14 students die

لاہور: ٹیوشن سینٹرکی چھت گرنےسے14بچےجاں بحق

Tuesday, 30 June 2026 | Monitoring Desk لاہور کے علاقے کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی …