Home / اسلام آبادمیں پیزاڈلیوری بوائےسےزیادتی

اسلام آبادمیں پیزاڈلیوری بوائےسےزیادتی

rape of pizza delivery boy in Islamabad

ویب ڈیسک ۔۔ انسان برائی پراترآئےتوجانورسےبھی بدترہوجاتاہے۔ ایساہی ایک واقعہ اسلام آباد میں پیش آیاجہاں نامعلوم افراد نےپیزا ڈیلیوری بوائےکوجنسی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نوجوان کے ساتھ جنسی زیادتی کا افسوس ناک واقعہ اسلام آباد کے تھانہ کورال کی حدود میں پیش آیا جہاں پیزا پہنچانے والا نوجوان زیادتی کا نشانہ بنا۔

انسپکٹر جنرل اسلام آباد پولیس ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نےافسوسناک واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی رورل زون کو جلد از جلد ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔

آئی جی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ ملزمان جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے اور ملزمان کے خلاف بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

ڈاکٹر اکبر ناصر خان کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان کو گرفتار کرکے ٹھوس شواہد کی روشنی میں سخت سے سخت سزا دلوائی جائے گی۔

یہ بھی چیک کریں

Maryam Aurengzeb harassment

مریم اورنگزیب کی ہراسانی،پی ٹی آئی سپورٹرزکی مذمت

ویب ڈیسک ۔۔ لندن میں وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کےساتھ تحریک انصاف کےچندکارکنوں کی بدتمیزی …