Home / پی ٹی آئی مولاناسےمددمانگنےپہنچ گئی

پی ٹی آئی مولاناسےمددمانگنےپہنچ گئی

PTI delegation meet JUI

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ سیاسی ضرورت ماضی کےدوبدترین سیاسی حریفوں کوقریب لےآئی ، تحریک انصاف نےوفاق اورخیبرپختونخوامیں حکومت سازی کیلئےجےیوآئی سےمددمانگ لی۔

اسدقیصرکی قیادت میں پی ٹی آئی وفدملاقات کیلئےاسلام آبادمیں مولانافضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچااوروہاں ان سےموجودہ سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا۔ ذرائع کےمطابق،پی ٹی آئی وفدنےعام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کےخلاف اوروزیراعظم کےالیکشن میں عمرایوب کیلئےجےیوآئی سےحمایت مانگ لی۔

پی ٹی آئی وفدجب مولاناکی رہائش گاہ پہنچاتووہ کھاناکھارہےتھے،کھاناچھوڑکرمولانانےپی ٹی آئی وفدکاپرتپاک استقبال کیا۔
پی ٹی آئی وفد نے عمران خان کا پیغام مولانا فضل الرحمان تک پہنچایا، وفد نے انتخابات میں مبینہ دھاندلی اور اپوزیشن میں ساتھ چلنےکی دعوت دی۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے حکومت سازی کے امور  پر  بھی تبادلہ خیال کیا گیا، پی ٹی آئی نے عمرایوب کی بطور وزیراعظم امیدوارکے لیے بھی حمایت مانگ لی۔

دونوں جماعتوں میں ملاقات کےبعدحافظ حمدللہ اوربیرسٹرسیف میڈیاکوبریفنگ دینےآئے۔

حافظ حمدللہ نےکہاملاقات میں اس بات پراتفاق پایاگیاکہ موجودہ انتخابات دھاندلی زدہ تھےاوران کےبعدسیاسی کشمکش میں اضافہ ہوا۔ یہ عوامی مینڈیٹ نہیں،اس الیکشن سے سیاسی ومعاشی استحکام نہیں آئےگا،8 فروری کے انتخابات کوجے یوآئی مستردکرتی ہے۔

 بیرسٹرسیف نےکہابات چیت بہت اچھے ماحول میں ہوئی ، الیکشن میں عوام کے مینڈیٹ کے ساتھ بددیانتی ہوئی ، مستقبل میں اسی سوچ کے ساتھ بات چیت کریں گے، دیگر جماعتوں سے بھی بات کریں گے،  الیکشن کے جو نتائج آئے ہیں وہ قوم کی امانت میں بددیانتی ہے،  آنے والے وقت کے لیے ہم بات چیت کرتے ہوئے آگے بڑھیں گے،  اس وقت تک تحریک چلائیں گے جب تک غصب شدہ حق واپس نہیں مل جاتا۔

یہ بھی چیک کریں

Imran Khan arrested in May 9 case

میرا9مئی واقعات سےکوئی تعلق نہیں : عمران خان

ویب ڈیسک ۔۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان نےایک مرتبہ پھر9مئی واقعات سےلاتعلقی کااظہارکیاہے۔ …