Home / وزیراعظم کانہری منصوبہ ختم کرنےکااعلان

وزیراعظم کانہری منصوبہ ختم کرنےکااعلان

Bilawal Bhutto and PM on Canal issue

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے متنازع نہری منصوبوں کو مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) میں پیش کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے 2 مئی کو اجلاس طلب کر لیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سی سی آئی کے اتفاق رائے تک کوئی نئی نہر تعمیر نہیں کی جائے گی۔

یہ اہم اعلان وزیراعظم نے پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد سے ملاقات اور بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک فیڈریشن ہے اور فیڈریشن کا تقاضا یہی ہے کہ صوبائی معاملات باہمی مشاورت اور نیک نیتی کے ساتھ طے کیے جائیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ "کالاباغ ڈیم معاشی لحاظ سے پاکستان کے لیے فائدہ مند ہو سکتا ہے، مگر سندھ کے تحفظات وفاق کے لیے زیادہ اہم ہیں، یہی وفاقی سوچ ہے۔”

انہوں نے وضاحت کی کہ نہروں کے معاملے پر سنجیدہ بات چیت کی گئی ہے، اور (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کی میٹنگ میں باہمی اتفاق رائے سے فیصلے کیے گئے۔

وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلے کے بغیر کوئی بھی منصوبہ آگے نہیں بڑھایا جائے گا، اور تمام فیصلے تمام فریقین کی رضامندی سے ہوں گے۔

بلاول بھٹو کا ردعمل: "وزیراعظم نے احتجاج کو بڑی حد تک ایڈریس کیا”

اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف نے پیپلز پارٹی اور سندھ کے عوام کے تحفظات کو سنا اور انہیں اہمیت دی۔

انہوں نے کہا، "ہم خوش ہیں کہ اب یہ معاملہ مشترکہ مفادات کونسل میں جا رہا ہے، جہاں بغیر اتفاق رائے کے کوئی نئی نہر نہیں بنائی جائے گی۔”

قبل ازیں، بلاول بھٹو ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ وزیراعظم سے ملاقات کے لیے پہنچے۔ وفد میں راجہ پرویز اشرف، ندیم افضل چن، ہمایوں خان، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور شازیہ مری شامل تھے۔

یہ پیش رفت سیاسی ہم آہنگی کی ایک مثال سمجھی جا رہی ہے، جہاں قومی مفاد کو صوبائی خدشات کے ساتھ ہم آہنگ کیا گیا ہے۔

یہ بھی چیک کریں

Lahore: tution center roof collapsed, 14 students die

لاہور: ٹیوشن سینٹرکی چھت گرنےسے14بچےجاں بحق

Tuesday, 30 June 2026 | Monitoring Desk لاہور کے علاقے کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی …