Friday, 20 March 2026 | Web Desk
وزیراعظم شہبازشریف کاپیٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں مزیداضافہ نہ کرنےکااعلان ۔
قوم سےخطاب میں یہ خوشخبری سناتےہوئےان کاکہناتھاکہ پیٹرول کی قیمت میں 50روپےجبکہ ڈیزل کی قیمت میں 74روپےاضافےکی تجویزمیں نےمستردکردی ہے۔ انہوں نےکہاکہ میں نےعیدکےپرمسرت موقع پرپیٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنےکافیصلہ کیا۔
وزیراعظم کاکہناہےتھاکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کےحوالےسے24ارب روپےکااضافی بوجھ حکومت خودبرداشت کرےگی۔
وزیراعظم نےبتایاکہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال کےباعث خلیجی تیل کی قیمتیں آسمان سےباتیں کررہی ہیں ۔ خدشہ ہےکہ یہ بحران مزیدبڑھےگااورتیل کی قیمتیں بھی مزیداوپرجاسکتی ہیں ۔ وزیراعظم نےقوم کوآگاہ کیاکہ حکومت اپنےکفایت شعاری اقدامات سے69ارب روپےکی بچت کرچکی ہے۔