Wednesday, 18 March 2026 | Web Desk
بی ایل اےسےتعلق رکھنےوالی خاتون خودکش بمبارنےخودکوقانون نافذکرنےوالےاداروں کےحوالےکردیا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی کےہمراہ میڈیاسےبات کرتےہوئےلائبہ نامی بلوچ خاتون نےکہاکہ اس کاتعلق خضدارسےہے۔ ابراہیم نامی ایک طالبان کمانڈرنےاس کی ذہن سازی کی اوروہ اس کی باتوں سےمتاثرہوکرخودکش بمباربننےپرتیارہوگئی ۔ میرےذمہ یہ کام بھی لگایاگیاکہ میں مزیدبلوچ خواتین کودہشت گردی کی طرف لےکرآوں ۔
لائبہ نےکہاکہ وہ بلوچ نوجوانوں اوربلوچ خواتین سےاپیل کریں گی کہ کسی صورت دہشت گردوں کی باتوں میں نہ آئیں ۔
اس موقع پرمیڈیاکوبریف کرتےہوئےوزیراعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی نےبتایاکہ لائبہ کوسکیورٹی فورسزنےہیومن انٹیلی جنس کی بنیادپرگرفتارکیااوریوں ملک ایک بڑی تباہی سےبچ گیا۔ انہوں نےکہاکہ بلوچ نوجوانوں سےکہوں گاکہ خداراوہ اپنےمستقبل کےبارےمیں سوچیں ، وہ دیکھیں کہ دہشت گردانہیں کس تباہی کی طرف لےکرجارہےہیں ۔
سرفرازبگٹی نےکہاکہ معصوم لوگوں کو، نہتےلوگوں کوقتل کرنابلوچ روایت کےخلاف ہے۔ بلوچیت کےنام پربلوچ نوجوانوں کوگمراہ کیاگیاہے۔ دہشت گردوں پرواضح کرناچاہتاہو کہ ان سےلڑتےہوئےہم کبھی تھکیں گےنہ جھکیں گے۔