Home / پاکستانی سفارتکارامریکہ سےبےدخل

پاکستانی سفارتکارامریکہ سےبےدخل

Pakistani diplomat deported from US

ویب ڈیسک: پاکستانی سفارتکار کے کے احسن وگن کو امریکا میں داخلے سے روک دیا گیا۔ وہ نجی دورے پر امریکا پہنچے تھے۔

ذرائع کے مطابق، سفارتکار کے خلاف کچھ شکایات تھیں، جن کی بنیاد پر انھیں لاس اینجلس ایئرپورٹ سے ڈی پورٹ کر دیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ وہ کچھ سال قبل لاس اینجلس میں تعینات رہے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کے کے احسن وگن کی بے دخلی کسی مخصوص معاملے یا پالیسی سے جڑی نہیں، تاہم جب وہ امریکا میں تعینات تھے تو ان کے خلاف کچھ انتظامی شکایات موجود تھیں۔ قیاس کیا جا رہا ہے کہ انہی شکایات کی بنیاد پر کارروائی کی گئی ہے۔

تاحال امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ یا ہوم لینڈ سیکیورٹی کی جانب سے کوئی سرکاری ردعمل سامنے نہیں آیا، اور نہ ہی دفتر خارجہ پاکستان نے اس معاملے پر کوئی وضاحت دی ہے۔

واضح رہے کہ کے کے احسن وگن کو چھ ماہ قبل ترکمانستان بھیجا گیا تھا۔

یہ بھی چیک کریں

Six month deadline to the PM Shehbaz Sharif government.

حکومت کو6مہینےکی ڈیڈلائن؟

Monday, 3 August 2026 | Web Desk ملک کےمعروف تجزیہ کاراورسینئرصحافی منصورعلی خان نےموجودہ حکومتی …