Home / پاکستانیوتیارہوجاو: بڑاگیس بحران آرہاہے!

پاکستانیوتیارہوجاو: بڑاگیس بحران آرہاہے!

Pakistan to face major gas crisis in Nov

ویب ڈیسک ۔۔ نومبرکےبعدگیس کابڑابحران دستک دینےلگا۔ دوبڑی ایل این جی کمپنیزنےکارگودینےسےانکارکردیا۔شہری سردیوں میں کھانےپکانےاوردیگرضروریات کیلئےمتبادل ذرائع کاپیشگی بندوبست کرلیں۔

پرنٹ میڈیاکےطابق حیران کن طورپردوبڑی ایل این جی کمپنیوں گنوراورای این آئی نےرواں ماہ نومبرکیلئےپاکستان کو2ایل این جی کارگوزدینےکےاپنےوعدےسےپیچھےہٹ گئی ہیں۔

بظاہراٹلی کی ای این آئی اورسنگاپورکی گنورنےیہ اقدام بین الاقوامی مارکیٹ میں زیادہ منافع کمانےکی خاطرکیاہےلیکن ان کےاس اقدام کےپاکستان میں سنجیدہ سیاسی اثرات سامنےآسکتےہیں۔

واضح رہےکہ معاہدےکےتحت دونوں کمپنیاں پاکستان کووعدہ خلافی پربخوشی جرمانہ اداکرنےکوتیارہیں کیونکہ بین الاقوامی مارکیٹ میں ان دنوں منافع بہت زیادہ ہےجس نےان کمپنیوں کوپاکستان کاکارگوبین الاقوامی مارکیٹ میں فروخت کرنےپرمجبورکیاہے۔

دونوں کمپنوں نےوزارت پٹرولیم کےحکام کوبےآسراچھوڑدیاہےاورصورتحال پرغوراورمزیدلائحہ عمل کی تیاری کیلئےسیکرٹری پٹرولیم نےخبرکی تصدیق کرتےہوئےاہم اجلاس طلب کرلیاہے۔

یہ بھی چیک کریں

Imran Khan arrested in May 9 case

میرا9مئی واقعات سےکوئی تعلق نہیں : عمران خان

ویب ڈیسک ۔۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان نےایک مرتبہ پھر9مئی واقعات سےلاتعلقی کااظہارکیاہے۔ …