Home / افغانستان کودہشت گردی ختم کرناہوگی: پاکستان

افغانستان کودہشت گردی ختم کرناہوگی: پاکستان

Pak Afghan talks in Istanbul

Sunday, 26 October 2025 | Web Desk

ترکیے کے شہر استنبول میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دورختم ہوگیا۔ الیکٹرانک میڈیاکےذریعےسامنےآنےوالی خبروں کےمطابق ، بات چیت کےدوران پاکستان نےطالبان کودہشت گردی پرقابوپانےکیلئےجامع پلان دےدیا۔

مذاکرات میں پاکستان کی طرف سےوزارت خارجہ اورسکیورٹی حکام شریک ہوئےجبکہ افغان رجیم کی نمائندگی ان کےنائب وزیرداخلہ رحمت اللہ مجیب نےکی ۔ مذاکرات استنبول کےمقامی ہوٹل میں ترک حکام کی میزبانی میں ہوئے۔

یاد رہےکہ قطر اور ترکیہ کی ثالثی میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور دوحہ میں ہواجس کے نتیجے میں پاکستان اورافغانستان کے درمیان جنگ بندی ہوئی تھی۔

ٹی ٹی پی اورافغان طالبان سےمتعلق دوٹوک موقف

پاک افغان کشیدگی کے باعث چمن، خیبر، جنوبی و شمالی وزیرستان اور ضلع کرم کی سرحدی راستے 14 ویں روز بھی بند ہیں۔ باب دوستی طورخم، خرلاچی، انگور اڈہ اور غلام خان سرحد پر سیکڑوں مال بردار گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں۔

یہ بھی چیک کریں

Bilawal Bhutto and Asif Zardari London meeting on Sindh provinces issue

سندھ کی تقسیم کےخلاف ڈٹےرہنےکاعزم، زرداری بلاول ملاقات

Saturday, 5 September 2026 | Web Desk پیپلزپارٹی سندھ کی تقسیم کےخلاف موقف پرڈٹی رہےگی۔ …