کورونا وائرس
پاکستان میں
مصدقہ کیسز
() 1,529,988
اموات
() 30,379
صحتیاب مریض
1,496,123
فعال کیسز
3,486
Last updated: مئی 26, 2022 - 7:57 صبح (+05:00) دوسرے ممالک
Home / چین سےآنےوالےخط امریکاسےزیادہ سخت تھے،سلیم صافی

چین سےآنےوالےخط امریکاسےزیادہ سخت تھے،سلیم صافی

Saleem Safi opens new Pandora box

ویب ڈیسک ۔۔ عمران خان کی حکومت میں چین سے آنے والے خط امریکہ کے خط سے ہزار گنا سخت تھے۔

جیو نیوز کے پروگرام رپورٹ کارڈمیں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک جذباتی قوم ہے،اس لیےاس ملک میں مذہب اور امریکہ مخالف چورن بہت بکتا ہے۔لیکن میں آپ کو بڑے یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ عمران خان کےبہت قریبی ساتھی جو میڈیاپران کی بڑی حمایت کرتے ہیں وہ خلوتوں میں جب ہمارے ساتھ بیٹھے ہیں تو کہتے ہیں یار یہ عمران خان نے کیا خط والا بکواس بیانیہ پکڑ لیا ہے ؟

سلیم صافی کا کہنا تھا کہ وہ دعویٰ سے کہتے ہیں کہ عمران خان کے دور حکومت میں جو خط چین سےآئے ہوئے ہیں ان کی زبان امریکاسےآنےوالےکیبل سےسے ہزار گنا سخت ہے۔انہوں نے کہا کہ میں کئی مرتبہ یہ چیز ریکارڈ پر لا چکا ہوں کہ چین کی حکومت بار بار ہماری اسٹیبلشمنٹ کو یہ واضح کر چکی تھی کہ اس حکوت اور اس وزیراعظم کے ساتھ ہمارا کام نہیں چل سکتااور ہم نے عملی طور پر بھی دیکھا کہ سی پیک پر کام رک گیا تھا اور جے سی سی کا اجلاس دو سال سےنہیں ہو رہا۔عمران خان نے تو چین کو ناراض کر کے امریکہ کی خدمت کی ہے۔ اس لئےامریکاکیوں عمران خان کواتارکرچین کےچہیتےشہبازشریف کوحکومت دلوائےگا؟

ان کا کہنا تھا کہ مجھے کوئی بھی ثابت کر کے دے کہ عمران خان نے امریکہ کا بگاڑا کیا ہے؟عمران خان کو اس چیز پر خراج تحسین پیش کرنا چاہیے کہ وہ جھوٹ کو اس طرح سے بیان اور پیش کرتے ہیں کہ مخاطب پکار اٹھتا ہے کہ بس یہی سچ ہے،یہی عمران خان کا کمال ہے۔

یہ بھی چیک کریں

US visa interview waiver for Pakistanis

امریکی ویزا – پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری

ویب ڈیسک ۔۔ اسلام آباد میں امریکی سفارتخانےاورکراچی میں امریکی قونصل خانےکی جانب سےپاکستانیوں کیلئےبڑااعلان۔ …