Home / عمران خان اوراسٹیبلشمنٹ کےتعلقات کب خراب ہوئے؟

عمران خان اوراسٹیبلشمنٹ کےتعلقات کب خراب ہوئے؟

Najam Sethi on Imran Khan establishment relations

ویب ڈیسک ۔۔ سینئرصحافی اوراینکرپرسن نجم سیٹھی کاکہناہےعمران خان براہ راست فوج کےاندرونی معاملات میں مداخلت کررہےتھےاوریہیں سےدونوں کےمعاملات خراب ہوئے۔

بقول نجم سیٹھی عمران خان اوراسٹیبلشمنٹ کےدرمیان تعلقات کی خرابی کاآغازڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کےموقع پرہوا۔ ان سےکہاگیاکہ ہم نےڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض کوتبدیل کرناہےکیونکہ ہم چاہتےہیں کہ وہ ایک کورکی کمان کرلیں۔

پہلےتوعمران خان نےلیت ولعل سےکام لیااوراسےڈیلےکرتےرہےلیکن بلآخرکچھ عرصےکےبعدعمران خان جنرل فیض کی تبدیلی پرراضی ہوگئےلیکن تب تک تعلقات میں واضح بگاڑآچکاتھا۔

بقول نجم سیٹھی کےفوادچودھری کایہ کہناکہ ان کی حکومت اسٹیبلشمنٹ سےخراب تعلقات کی بناپرگئی ، عمران خان کےبیرونی سازش کےبیانئےکودفن کرنےکےمترادف ہے۔ نجم سیٹھی کاکہناتھاکہ ممکن ہےفوادچودھری تحریک انصاف کی منڈیرسےاڑان بھرنےکی تیاری کررہےہوں اوران کاسچ بولنااسی سلسلےکی کڑی ہو۔

یہ بھی چیک کریں

Defence minister Khawaja Asif

عمران خان معافی چاہتےہیں : خواجہ آصف

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ وزیردفاع خواجہ آصف نےعمران خان کےجی ایچ کیوکےباہراحتجاج کی کال سےمتعلق بیان …