Home / پی ٹی آئی کوبڑاسرپرائزدینےکی تیاری

پی ٹی آئی کوبڑاسرپرائزدینےکی تیاری

amendment in election act

ویب ڈیسک ۔۔ مخصوص نشستیں تحریک انصاف کودینےسےروکنےکیلئےحکومت نےالیکشن ایکٹ میں ترمیم کابل قومی اسمبلی میں پیش کردیا۔ بل حکومتی رکن بلال اظہرکیانی نےپیش کیا۔

بل کےاہم ترین نکات کےمطابق آزادارکان اپنی وابستگی کااقرارنامہ تبدیل نہیں کرسکتے۔ بل کےمتن کےمطابق فہرست جمع نہ کرانےوالی جماعت کومخصوص نشستیں نہیں مل سکتیں ۔

بل کے مطابق عدالت عظمیٰ اور عدالت عالیہ کے کسی بھی فیصلے یا فرمان کے باوجود کامیاب آزاد امیدوار کی کسی سیاسی جماعت میں شامل ہونے کے لئے ایک دفعہ دی گئی رضامندی کوتبدیل نہیں کیاجاسکےگا۔

خیال رہے 12 جولائی کو سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے کیس میں پشاور ہائی کورٹ اور الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کو مخصوص نشستوں کا حقدار قرار دیا تھا۔

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائزعیسٰی کی سربراہی میں 13 رکنی فل بینچ نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو غیر آئینی قرار دیا، فیصلہ جسٹس منصورعلی شاہ کی جانب سے لکھا گیا تھا۔

یہ بھی چیک کریں

Bilawal Bhutto and Asif Zardari London meeting on Sindh provinces issue

سندھ کی تقسیم کےخلاف ڈٹےرہنےکاعزم، زرداری بلاول ملاقات

Saturday, 5 September 2026 | Web Desk پیپلزپارٹی سندھ کی تقسیم کےخلاف موقف پرڈٹی رہےگی۔ …