Tuesday, 7 October 2025 | Web Desk
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں عدالت میں پیش ہونے سے انکار کردیا۔ کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں انسداددہشت گردی عدالت راولپنڈی کےجج امجدعلی شاہ نےکی ۔
بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل ملک اپنی ٹیم کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے جب کہ اسپیشل پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے بھی وہاں موجود تھے۔ جج نےسماعت شروع ہونےسےپہلےوکلائےصفائی کو جیل ٹرائل بحال ہونے سے متعلق آگاہ کیا۔
عدالت نے3 مرتبہ عمران خان کو پیش ہونے کا پیغام بھیجالیکن وہ پیش نہ ہوئے۔ جیل عملے نے عدالت کو بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے پیش ہونے سے انکار کردیا ہے اور بتایا کہ عمران خان کہہ رہے ہیں کہ ان کی طبیعت ٹھیک نہیں۔
ہائبرڈنظام کونوازشریف کی حمایت حاصل
جی ایچ کیو حملہ کیس میں عمران خان کی حاضری لگنا تھی جس کے لیے پراسیکیوشن ٹیم اور بانی پی ٹی آئی کے وکلا ایک گھنٹہ 40 منٹ تک انتظار کرتے رہے۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج نے دلائل سننے کے بعد سماعت بغیر کسی کارروائی کے 20 اکتوبر تک ملتوی کردی۔