Home / ایک اورغلطی ۔۔۔ بھارت دفن: خواجہ آصف

ایک اورغلطی ۔۔۔ بھارت دفن: خواجہ آصف

Pak Defence minister Khawaja Asif warns Modi

Sunday, 5 October 2025 | Web Desk

وزیر دفاع خواجہ آصف کہتےہیں اس باراگربھارت نےکسی قسم کےمس ایڈونچرکی کوشش کی توانشااللہ وہ اپنےہی طیاروں کےملبےتلےدفن ہوجائےگا۔۔

بھارتی سکیورٹی قیادت کےحالیہ اشتعال انگیزبیانات پر ردعمل دیتے ہوئےخواجہ آصف نے کہابھارتی فوجی اور سیاسی قیادت کے بیانات اپنی خاک میں ملی ساکھ کو بحال کرنے کی ناکام کوشش ہے۔ اتنی فیصلہ کن شکست کے بعد جس کا اسکور 0-6 رہا ہو اگر دوبارہ کوشش کی تو اسکور پہلے سے کہیں بہتر ہوگا۔

وزیردفاع کاکہناتھامعرکہ حق میں بدترین ہذیمت اٹھانےکےبعدآنےوالےبیانات مودی سرکارکی ذہنی حالت اورعوامی دباوکی عکاسی کرتےہیں۔ پاکستان اللہ کے نام پہ بنی ریاست ہے، ہمارے محافظ اللہ کے سپاہی ہیں، اس دفعہ بھارت ان شاءاللہ اپنے طیاروں کے ملبے میں دفن ہوگا، اللہ اکبر۔

گزشتہ روز ترجمان پاک فوج نے بھی بھارت کی اعلیٰ سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کے اشتعال انگیز بیانات پر ردعمل دیتےہوئےکہاتھاکہ بھارتی سکیورٹی اداروں کے جارحانہ اور اشتعال انگیز بیانات انتہائی تشویش کے ساتھ نوٹ کیے ہیں، یہ غیر ذمے درانہ بیانات جارحیت کے لیے من گھڑت بہانوں کی نئی کوشش ہے، ایسے بیانات سے جنوبی ایشیا میں امن کو سنگین خدشات لاحق ہوسکتے ہیں۔

ہائبرڈنظام کونوازشریف کی حمایت حاصل ہے

ترجمان پاک فوج نےمزیدکہاتھاکہ دشمن کےکونےکونےتک پہنچ سکتےہیں اوراس مرتبہ بھارت نےکوئی لڑائی چھیڑنےکی کوشش کی توجواب بھرپور، پرعزم اوربلاتکلف ہوگا ۔ پاکستان کومٹاناباہمی مٹنےجیسےہوگا۔

یہ بھی چیک کریں

Rana Sanaullah reaction on Mohsin Naqvi statement on Geo TV program Aj Shahzeb Khanzada ke Sath

نوازشریف نےمحسن نقوی کوجواب دینےسےروک دیا

Tuesday, 4 August 2026 | Web Desk راناثنااللہ کہتےہیں نوازشریف نےمحسن نقوی کےبیان پرردعمل دینےسےمنع …