کورونا وائرس
پاکستان میں
مصدقہ کیسز
(+62 ) 1,529,896
اموات
() 30,379
صحتیاب مریض
1,496,123
فعال کیسز
3,394
Last updated: مئی 24, 2022 - 4:27 شام (+05:00) دوسرے ممالک
Home / تحریک عدم اعتمادپرووٹنگ کاطریقہ کار

تحریک عدم اعتمادپرووٹنگ کاطریقہ کار

PM Imran Khan has no Trump Card

ویب ڈیسک ۔۔ اپوزیشن نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد اور قومی اسمبلی اجلاس بلانے کے لئے ریکوزیشن قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی ہے۔ آئین کے تحت قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ اوپن بیلٹ کے ذریعہ ہوگی۔

اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی ہے جس پر 86 ارکان کے دستخط ہیں۔ قومی اسمبلی اجلاس بلانے کی ریکوزیشن کے ساتھ تحریک جمع کرانے کا نوٹس بھی دیا گیاہے۔

تحریک عدم اعتماد کے بعد کا آئینی طریقہ کار

وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع ہونے کے بعد آئینی طریقہ کار کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس بلانے کے لیے ریکوزیشن جمع کرانے کے 14 دن کے اندر اجلاس طلب کرنا لازم ہے۔ آئین پاکستان کے آرٹیکل 95(2) میں واضح درج ہے کہ جب تحریک عدم اعتماد ایوان میں پیش کی جاتی ہے تو تین دن سے پہلے اس پر ووٹنگ نہیں ہوسکتی اور سات دن سے زیادہ اس پر ووٹنگ میں تاخیر نہیں کی جاسکتی جب کہ اسی آرٹیکل کی شق 4 کے مطابق مذکورہ قرار داد کے قومی اسمبلی کی کل رکنیت کی اکثریت سے منظور ہو جانے پر وزیر اعظم اپنے عہدے پر فائز نہیں رہیں گے۔

عدم اعتماد:چودھریوں کوکچھ خاص دینےپراتفاق

قومی اسمبلی کے طریقہ کار کے قوانین کی شق 37 کے تحت نوٹس کی وصولی کے بعد سیکریٹری اسمبلی جلد از جلد اسے اراکین کو ارسال کریں گے، جب کہ اگلے ورکنگ ڈے اسے آرڈر آف دی ڈے میں متعلقہ اراکین کے نام درج کیا جائے گا۔

قرارداد کے پیش ہونے کے بعد اسپیکر ایوان کو ذہن میں رکھتے ہوئے تحریک پر بحث کے لیے ایک دن مقرر کر سکتے ہیں، اسی طرح رولز آف پروسیجر کے سیکنڈ شیڈول میں تحریک عدم اعتماد کی بیلٹنگ کا طریقہ کار بھی واضح کیا گیا ہے۔

وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کیلئے کم از کم 172 ارکان کی حمایت درکار ہیں، وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کی صورت میں وہ اپنے عہدے سے فارغ تصور ہوں گے، قواعد کے مطابق اسپیکر فوری طور پر صدر مملکت کو تحریری طور پر تحریک عدم اعتماد کے نتیجہ سے آگاہ کرنے کا پابند ہوگا۔

یہ بھی چیک کریں

Hajj policy 2022

رواں برس سرکاری حج کتنےمیں ہوگا؟

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ وزارت مذہبی امورنےحج پالیسی منظور کیلئےوفاقی کابینہ کوبھیج دی ہے۔ نئی حج …