کورونا وائرس
پاکستان میں
مصدقہ کیسز
(+92 ) 1,529,988
اموات
() 30,379
صحتیاب مریض
1,496,123
فعال کیسز
3,486
Last updated: مئی 26, 2022 - 2:42 صبح (+05:00) دوسرے ممالک
Home / عدم اعتماد:چودھریوں کوکچھ خاص دینےپراتفاق

عدم اعتماد:چودھریوں کوکچھ خاص دینےپراتفاق

Opposition determined to get allies on board for no confidence

ویب ڈیسک ۔۔ وزیراعظم عمران خان کےخلاف تحریک عدم اعتمادکوکامیاب بنانےکیلئےاپوزیشن جماعتیں ارکان قومی اسمبلی کی مطلوبہ تعداد حاصل کرنے کے لیےاپنی کوششوں میں مصروف ہیں اورانہی کوششوں کونتیجہ خیزبنانےکیلئےاپوزیشن جماعتوں نےعدم اعتمادکی تاریخ کااعلان کرنےسےپہلےحکومتی اتحادیوں کےساتھ ‘ٹھوس نکات’پرفیصلہ کن مذاکرات کرنےکافیصلہ کیاہے۔

ڈان اخبارکی لیڈسٹوری کےمطابق مسلم لیگ ن کےاندرکچھ عناصرچاہتےہیں کہ حکومتی اتحادیوں کےبغیرتحریک عدم پیش کی جائےلیکن دوسری جانب پیپلزپارٹی ، جےیوآئی ف اورخود مسلم لیگ ن کی اعلی قیادت تحریک عدم اعتمادکیلئےحکومتی اتحادیوں باالخصوص چودھری برادران کی حمایت چاہتی ہےاوراس مقصدمیں کامیابی کیلئےانہیں ایک ‘بہترپیکیج’کی پیشکش کرنےپراتفاق کیاہے۔

عمران خان کی چھٹی کافیصلہ ہوگیا:نجم سیٹھی کابڑادعویٰ

مسلم لیگ ن کےسیکرٹری جنرل احسن اقبال نےاخبارکوبتایاکہ وزیراعظم کےخلاف تحریک عدم اعتمادکو آگے بڑھانے سے پہلے حکومتی اتحادیوں کو ساتھ لے کر وسیع البنیاد اتفاق رائے پیدا کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔ اپوزیشن جماعتیں تحریک پیش کرنے میں جلد بازی نہیں کریں گی اور اتحادیوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے لیے مزید کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

عمران خان کیلئےبڑادھچکا؛ہاوسنگ منصوبوں پرکام ٹھپ

بقول احسن اقبال حکومتی اتحادی اس حکومت کےساتھ جڑےرہ کراپنی سیاست کوہرگزختم کرنانہیں چاہیں گےاورمستقبل میں اپنی سیاست کوزندہ رکھنےکیلئےانہیں آخرکاراپوزیشن کاساتھ دیناہی ہوگا۔ احسن اقبال نےدعویٰ کیاکہ اپوزیشن جماعتیں بشمول پیپلزپارٹی اس حکومت کی چھٹی کرانےکےبعداسنیپ پولزیعنی فوری الیکشن پررضامندہوگئی ہیں ۔

جب احسن اقبال سے پوچھا گیا کہ کیا پی پی پی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی تجویز کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف عبوری وزیراعظم ہوں گے، تو انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ ابھی طے ہونا باقی ہے۔ ایک بار جب مشترکہ اپوزیشن مرکز میں پی ٹی آئی حکومت کا تختہ الٹ دے گی تو وہ باہمی مشاورت سے عبوری وزیر اعظم کا تقرر کرے گی۔

احسن اقبال نےواضح کیاکہ تحریک عدم اعتماداسپیکرنہیں بلکہ وزیراعظم عمران خان کےخلاف لائی جائےگی۔

یہ بھی چیک کریں

US visa interview waiver for Pakistanis

امریکی ویزا – پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری

ویب ڈیسک ۔۔ اسلام آباد میں امریکی سفارتخانےاورکراچی میں امریکی قونصل خانےکی جانب سےپاکستانیوں کیلئےبڑااعلان۔ …