Below Header Banner Area
Home / مولانانےپیپلزپارٹی موقع دےدیا

مولانانےپیپلزپارٹی موقع دےدیا

Above Article Banner Area
Fazal ur Rehman JUIF

ویب ڈیسک ۔۔ پیپلزپارٹی کی جانب سےپی ڈی ایم چھوڑنےاورمعافی مانگنےکےمطالبےپرمولانافضل الرحمان کاسخت ردعمل سامنےآیاہے۔ کہتےہیں وضاحت طلب کرناہماراحق تھا،نہیں جانتےتھےوہ باپ کوباپ بنالیں گے۔

اسلام آبادمیں پی ڈی ایم اجلاس کےبعدمیڈیاکوبریفنگ دیتےہوئےان کاکہناتھاکہ پیپلزپارٹی کی یہ زیب نہیں دیتاکہ وہ خودکواتںاچھوٹاکرلیں،اب بھی موقع ہےاپنےفیصلوں پرنظرثانی کریں ،ہم انہیں موقع دیتےہیں ۔

فضل الرحمان نےواضح کیاکہ وہ پیپلزپارٹی کےساتھ بیان بازی میں نہیں الجھیں گے،اس حوالےسےیہ ان کاآخری بیان ہے، پی ڈی ایم عہدوں پرلڑائی کیلئےنہیں بنی تھی ۔ اپنے مفادات دیکھ کر فیصلے نہیں کریں گے۔

، چیئرمین سینیٹ، ڈپٹی چیئرمین اورسینیٹ میں اپوزیشن لیڈرکے لیے امیدواروں کا تعین اتفاق رائے سے ہوا،پیپلزپارٹی اوراےاین پی کیلئےاب بھی موقع ہےفیصلوں پر نظرثانی کریں اور پی ڈی ایم سے رجوع کرلیں۔

مولاناکاکہناتھاکہ وضاحتی نوٹس کوخواہ مخواہ عزت نفس کا مسئلہ بنانا سیاسی تقاضوں کے مطابق نہیں تھا،اس کی بجائے وہ پی ڈی ایم کا اجلاس بلانے کا مطالبہ بھی کرسکتے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم اپنے فیصلے رمضان میں کرلےگی، پی ڈی ایم تحریک کی رفتار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، پی ڈی ایم کی رفتار اور آگے بڑھنے میں کوئی تبدیلی نہیں لائیں گے ،اپنے دوستوں کو واپس لانے کیلئے ہم نے ان کا انتطار کیا، اب بھی کریں گے۔

Below Article Banner Area

یہ بھی چیک کریں

Asif Zardari Mission Lahore

آصف زرداری کا”مشن لاہور”ادھورارہ گیا

لاہور:(ویب ڈیسک) آصف زرداری”مشن لاہور”پورانہ ہوسکا۔ سابق صدراسلام آبادچلےگئے۔ ذرائع کےمطابق آصف زرداری نےلاہورمیں اپنے10روزہ …