کورونا وائرس
پاکستان میں
مصدقہ کیسز
(+62 ) 1,529,896
اموات
() 30,379
صحتیاب مریض
1,496,123
فعال کیسز
3,394
Last updated: مئی 24, 2022 - 5:12 شام (+05:00) دوسرے ممالک
Home / بچوں میں جگرکی پراسراربیماری پھیلنےلگی

بچوں میں جگرکی پراسراربیماری پھیلنےلگی

Hepatitis of unknown origin in Europe and US

ویب ڈیسک ۔۔ امریکااوریورپی ملکوں کوان دنوں ہیپاٹائٹس کی ایک نامعلوم قسم نےخوف میں مبتلاکررکھاہے۔ نامعلوم سمت سےآنےوالی ہیپاٹائٹس کی یہ مخصوص قسم اب تک صرف 10سال اوراس سےکم عمربچوں میں سامنےآئی ہے۔

یورپی یونین ہیلتھ ایجنسی کی رپورٹ کےمطابق سب سےپہلےیہ کیس برطانوی بچوں میں سامنےآئےاوراس کےبعدہیپاٹائٹس کےیہ مخصوص کیس اب امریکااورچاردیگریورپی ممالک میں بھی سامنےآئےہیں۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کی اطلاع کےمطابق وہ برطانیہ میں 5 اپریل سےرپورٹ ہونےوالےہیپاٹائٹس کے 84 کیسوں کی نگرانی کر رہا ہے اور توقع ہے کہ آنے والے دنوں میں ایسےمزیدکیسزسامنے آئیں گے۔

یورپی سنٹر فارڈیزیز پریوینشن اینڈ کنٹرول نے ایک بیان میں کہا کہ ڈنمارک، آئرلینڈ، نیدرلینڈز اور اسپین میں اس بیماری کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق،امریکی ریاست الاباما میں بھی نو مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

کیسز کی اطلاع دینے والے تمام ممالک میں تحقیقات جاری ہیں تاہم تاحال ان بچوں میں ہیپاٹائٹس کی صحیح وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

عالمی ادارہ صحت یورپی ہیلتھ ایجنسی کی رپورٹ کےمطابق برطانیہ میں کچھ معاملات اتنے شدید تھے کہ مریض بچوں کواسپتال منتقل کرناپڑاجہاں چھ بچوں کے جگر کی پیوند کاری کرناپڑی۔

یو کے ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی میں انفیکشنز کی ڈائریکٹر، میرا چند نے کہا کہ حفظان صحت کے معمول کے اقدامات جیسے ہاتھ دھونے سےبہت سے انفیکشنز کے پھیلاؤ کو کم کرنے میں مددمل سکتی ہے۔

یہ بھی چیک کریں

Nightmare on temple street

مورتی کےبھوت ۔ چوروں نےتوبہ کرلی

ویب ڈیسک ۔۔ بھارتی ریاست اترپردیش کےضلع چتراکوٹ میں چوروں کےایک گینگ کوڈراونےخوابوں نےتوبہ کرنےپرمجبورکردیا۔ …