Home / کھاناہےتوحرام کھاو،حلال نہیں ملےگا۔۔

کھاناہےتوحرام کھاو،حلال نہیں ملےگا۔۔

Muslim Inmates in US prisons

ویب ڈیسک ۔۔ امریکی جیلوں میں مسلمان قیدیوں کودیگرمسائل کےعلاوہ ایک بہت اہم مسئلہ حلال کھانےکی عدم دستیابی کاہے۔

امریکی ریاست جارجیا میں ایک مسلمان قیدی نے حراستی مرکز کی جانب سے رمضان کے مقدس مہینے میں اسے حلال کھانا فراہم کرنے سے انکار کے خلاف عدالت میں اپیل کردی ہے۔

مڈل ایسٹ آئی کے مطابق، نارمن سائمنڈز نے کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز(کئیر) کے ذریعے ایک مقدمہ دائرکیا ہے، جس میں ڈیکلب کاؤنٹی جیل میں مسلمان قیدیوں کو حلال کھانا فراہم کرنے سے انکار کرکےانتظامیہ کی جانب سےانہیں جان بوجھ کربھوکا مارنے کا الزام لگایا ہے۔

کئیرجارجیا کی لیگل ڈائریکٹر جویریہ جمیل نے منگل کو ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ڈیکلب کاؤنٹی جیل کی انتظامیہ زیر حراست مسلمانوں کو بھوکا ماررہی ہے اوران سے کہہ رہی ہے کہ وہ اپنے مذہب اورزندگی میں سے کسی ایک کا انتخاب کریں۔

سائمنڈزنے رمضان کے آغاز سے ہی حلال کھانے کی درخواست کی تھی لیکن اسے مسترد کر دیا گیا تھا کیونکہ جیل میں حلال کھانامہیاکرنےسےپہلےقیدیوں کےمذہبی عقائد کی تصدیق کرنے کی ضرورت تھی۔”

امریکہ بھر میں 80,000 سے زائد مسلمان قیدی کئی سالوں سےمذہبی حقوق کےحصول کے لیے جدوجہد کر رہی ہے جب کہ وفاقی قوانین کے مطابق تمام قیدیوں کو مذہبی وسائل تک رسائی حاصل ہے۔

امریکی جیلوں میں قید مسلمانوں کوکھانے کے دوران باربارسورکا گوشت پیش کیا جاتا رہا ہے۔ اس کےعلاوہ رمضان کے دوران مسلمانوں کوروزہ رکھنے سےمنع کیاجاتاہےکیونکہ جیل انتظامیہ اپنےروزمرہ معاملات میں تبدیلی پرتیارنہیں ہوتی۔

پچھلے سال، الاباما میں سزائے موت کےمنتظرایک مسلمان قیدی کو پھانسی سے قبل امام تک رسائی دینےسے انکار کر دیا گیا تھا۔

یہ بھی چیک کریں

latest Gaza updates

جنگ بندی میں بھی اسرائیلی درندگی جاری

ویب ڈیسک ۔۔ جنگ بندی کےباوجوداسرائیلی فوج درندگی سےبازنہ آئی۔۔جنین اوررملہ میں چھاپے،فائرنگ کرکےڈاکٹرسمیت چھ …