کورونا وائرس
پاکستان میں
مصدقہ کیسز
(+62 ) 1,529,896
اموات
() 30,379
صحتیاب مریض
1,496,123
فعال کیسز
3,394
Last updated: مئی 24, 2022 - 6:12 شام (+05:00) دوسرے ممالک
Home / ایلون مسک نےٹویٹرخریدنےکیلئےبولی لگادی

ایلون مسک نےٹویٹرخریدنےکیلئےبولی لگادی

Elon Musk wants to buy Twitter

ویب ڈیسک ۔۔ الیکٹرک کاریں بنانےوالی امریکی کمپنی ٹیسلااوراسپیس ایکس نامی خلائی کمپنی کےمالک ایلون مسک اپنی بزنس ایمپائرکووسعت دینےکاپروگرام بنارہےہیں اوراس مقصدکیلئےانہوں نےسماجی رابطےکی سب سےبڑی ویب سائٹ ٹویٹرکوخریدنےکیلئےبولی لگادی ہے۔

یوایس سکیوریٹیزاینڈایکسچینج کمیشن کےمطابق ایلون مسک نےٹویٹرکےعوض 43ارب ڈالرکی پیشکش کی ہے۔

بدھ کو ٹوئٹر کے چیئرمین بریٹ ٹیلر کو لکھے گئے خط میں مسک نے کہاکہ ٹویٹر میں غیر معمولی صلاحیت ہےاورمیں اس غیرمعمولی صلاحیت کوان لاک کروں گا۔ خط میں مسک کامزیدکہناتھاکہ $54.20 فی شیئرپیشکش ان کی طرف سےبہترین اورفائنل ہے۔

ٹویٹرکےمطابق ایلون مسک کی طرف سے کمپنی کے تمام بقایا مشترکہ اسٹاک کو حاصل کرنے کے لئےتجویز موصول ہوئی ہے۔ کمپنی اس تجویز کا بغور جائزہ لےکراپنےلائحہ عمل کافیصلہ کرےگی جوکمپنی اوراس کےتمام اسٹاک ہولڈرزکےبہترین مفادمیں ہوگا۔

مسک اس وقت ٹویٹرکے سب سے بڑے سٹاک ہولڈرہیں جنہوں نے اپریل کے شروع میں انکشاف کیا تھا کہ انہوں نےٹویٹرکمپنی میں 9.2 فیصد حصص جمع کر لیے ہیں۔

یادرہےکہ ٹیسلااوراسپیس ایکس کےمالک ایلون مسک اس وقت دنیا کے امیر ترین شخص ہیں، جن کی دولت کا تخمینہ 259بلین ڈالر ہے۔

یہ بھی چیک کریں

Nightmare on temple street

مورتی کےبھوت ۔ چوروں نےتوبہ کرلی

ویب ڈیسک ۔۔ بھارتی ریاست اترپردیش کےضلع چتراکوٹ میں چوروں کےایک گینگ کوڈراونےخوابوں نےتوبہ کرنےپرمجبورکردیا۔ …