Home / فیصل بنک اورٹی پی ایل لائف انشورنس کی خواتین کیلئےتکافل کوریج

فیصل بنک اورٹی پی ایل لائف انشورنس کی خواتین کیلئےتکافل کوریج

takaful for women in Pakistan

ویب ڈیسک ۔۔ فیصل بینک لمیٹڈ اور ٹی پی ایل لائف انشورنس (ونڈو تکافل آپریشنز) نے حال ہی میں فیصل اسلامی امل خواتین کے اکاؤنٹ ہولڈرز کے لیے خواتین کے لیے مخصوص تکافل کوریج پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی موجودہ شراکت کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ایک معاہدے پردستخط کیے ہیں۔

خواتین، اس پلان کے تحت، بڑی خطرناک بیماریوں کے لیے کوریج حاصل کریں گی،اس کےعلاوہ آمدنی کے تسلسل کا فائدہ، ٹی پی ایل لائف کی موبائل ایپ کے ذریعے لامحدود آن لائن صحت سے متعلق مشاورت تک رسائی اور طرز زندگی کی اشیاء پرپرکشش رعایت جیسی سہولتیں شامل ہیں ۔

معاہدے پر فیصل بینک کے صدر اور سی ای او جناب یوسف حسین اور ٹی پی ایل کارپوریشن کے گروپ سی ای او جناب علی جمیل نے دستخط کیے۔

چھوٹےاوردرمیانےکاروبارسےبڑاانقلاب ۔۔۔

فیصل بینک کے صدر اور سی ای او جناب یوسف حسین نے کہا، فیصل بینک ایک ترقی پسند اسلامی بینک ہے جس کی توجہ خواتین کو بااختیار بنانے اور مالیاتی شمولیت پر مرکوز ہے۔ امل اکاؤنٹ ہماری خواتین صارفین کو بہترین درجے کی خدمات اور مالیاتی حل پیش کرنے کی جانب ایک اور قدم ہے۔ ہم ٹی پی ایل لائف کے ساتھ اپنے تعاون کو مزید بڑھانے کے لیے پرامید ہیں۔

یہ بھی چیک کریں

PTA announces 180-day balance validity for prepaid mobile users

پری پیڈ موبائل بیلنس کی کم از کم میعاد 180 دن مقرر

Friday, 28 August 2026 | Web Desk پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے …