Monday, 20 October 2025 | Web Desk
امریکی صدر ٹرمپ کایوکرینی صدر ولادیمیرزیلینسکی پرروسی صدرکی جنگ بندی شرائط ماننےپرزور۔ برطانوی اخبار فنانشل ٹائمزکی رپورٹ کےمطابق، صدرٹرمپ نےیوکرینی صدر کو پیوٹن کی دھمکی سے خبردارکرتےہوئےجنگ بندی شرائط ماننےپرزوردیا۔
رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ نے یوکرینی ہم منصب سےکہاکہ یوکرین نے روس کی شرائط نہ مانیں توروس اسے تباہ کردےگا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نےصدرزیلنسکی پرزوردیا کہ وہ مشرقی ڈونباس کاعلاقہ روس کےحوالےکردیں۔
فنانشل ٹائمز نے لکھا کہ صدر ٹرمپ نے ملاقات کے بعد کہا کہ دونوں فریق موجودہ جنگی پوزیشن پر جنگ بند کردیں۔ امریکی صدر کی یوکرینی ہم منصب سے 2 روز قبل وائٹ ہاؤس میں ملاقات ہوئی۔
امریکی صدر نے ملاقات کے دوران کہا کہ خون خرابہ ختم کرنےکا وقت آگیا ہے، دونوں فریق خود کو فاتح قراردیں اور فیصلہ تاریخ پرچھوڑدیں۔
پاک افغان جنگ رکوانامیرےلئےبہت آسان ہے:ٹرمپ
ایک خبرکےمطابق ملاقات کےدوران امریکی صدراوریوکرینی صدرکےدرمیان اس وقت سخت جملوں کاتبادلہ ہواجب امریکی صدرنےان پرروس کی شرائط ماننےپرزوردیا۔ اس خبرکےبعدملاقات کےبعدیوکرین کےصدرانتہائی مایوسی کےعالم میں وائٹ ہاوس سےروانہ ہوئے۔