کورونا وائرس
پاکستان میں
مصدقہ کیسز
(+705 ) 1,271,027
اموات
(+9) 28,414
صحتیاب مریض
1,219,174
فعال کیسز
23,439
Last updated: اکتوبر 29, 2021 - 1:42 صبح (+05:00) دوسرے ممالک
Home / بل گیٹس خاندان27 سال بعدبکھرگیا

بل گیٹس خاندان27 سال بعدبکھرگیا

Bill and Melinda

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ مغرب شادی شدہ جوڑوں کاالگ ہوجاناکوئی حیرت کی بات نہیں لیکن جب بہت کامیاب لوگ اورزندگی کاطویل عرصہ ساتھ گزارےوالےبظاہرکسی وجہ کےبغیرالگ ہوتےہیں توواقعی حیرت ہوتی ہے۔

جیسےکہ بل گیٹس اورانکی اہلیہ ملینڈاگیٹس ، دونوں میں شادی کے27سال بعدطلاق ہوگئی ہےاورطلاق کااعلان اس جوڑےنےخودسوشل میڈیاکےذریعےدنیابھرکےسامنےکیا۔

ایک پیغام میں مائیکروسافٹ کےبانی بل گیٹس نےلکھاکہ میں بل اور میلنڈا گیٹس نے شادی کے 27 سال بعد طلاق لینے کا اعلان کیا ہےکیونکہ ہمارےخیال میں اب ہم اب ایک دوسرے کے ساتھ رہتے ہوئے ترقی نہیں کر سکتے۔

ٹوئٹر کے ذریعے کیے گئے اعلان میں کہا گیا کہ طویل سوچ بچارکےبعدہم نےاپنی شادی کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ملینڈاگیٹس شادی سےپہلےمائیکروسافٹ میں کام کرتی تھیں ۔ دونوں کےتین بچےہیں ۔ ٹویٹرپرپوسٹ کئےگئےاعلامیہ میں دونوں کی جانب سےکہاگیاہےکہ گذشتہ 27 سالوں کے دوران ہم نے تین قابلِ فخر بچوں کی پرورش کی ہے اور ایک ایسی فاؤنڈیشن بنائی ہے جو دنیا بھر میں کام کرتی ہے اور لوگوں کو صحت مند اور سود مند زندگی گزارنے میں مدد کر رہی ہے۔

دونوں کی جانب سےکہاگیاہےکہ ہم اب بھی اس مشن پر یقین رکھتے ہیں اور ہم اس فاؤنڈیشن کے لیے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے۔

یہ بھی چیک کریں

Microsoft shut down LinkdIn in China

!چین میں لنکڈان بند،کچھ نیاآنےوالاہے

ویب ڈیسک ۔۔ دنیاکی معروف کمپنی مائیکروسافٹ نےچین میں اپنی ویب سائٹ لنکڈان کومکمل طورپربندکردیاہے۔ …