Home / ویکسینیشن سےپہلےاس آرٹیکل کوضرورپڑھیں

ویکسینیشن سےپہلےاس آرٹیکل کوضرورپڑھیں

Corona vaccination

لاہورمیں رہاش رکھنےوالےوہ لوگ جواپنےساٹھ یاساٹھ سال کی عمرسےزائدبزرگوں خی کووڈویکسینیشن کروانےکےخواشمند ہیں ان کیلئےیہ آرٹیکل پڑھنابہت ضروری ہے۔

نمبرون : سب سےپہلی بات یادرکھنےکی یہ ہےکہ رمضان المبارک میں ویکسینیشن دوشفٹوں میں کی جارہی ہے۔ پہلی شفٹ صبح دس بجےسےشام چاربجےتک اوردوسری شفٹ رات نو بجےسےایک بجےرات تک ۔

نمبردو: اس بات کادھیان رکھیں کہ اگرآپ کےپاس اپنی سواری نہیں توپورےوقت پرویکسینیشن سینٹرپہنچیں کیوںکہ گیٹ وقت سےپہلےنہیں کھلےگااوراگرآپ کےپاس سواری نہیں تویادرکھیں کہ گیٹ کےباہربزرگوں کوبٹھانےکاکوئی انتظام نہیں ۔

نمبرتھری: لاہورمیں ویکسینیشن سینٹردوجگہ پربنائےگئےہیں ، ایک ایکسپوسینٹرجوہرٹاون اوردوسرامینارپاکستان پر۔

نمبرچار: ویکسینیشن سینٹرجانےسےپہلےیہ بھی دیکھ لیں کہ آپ کےبزرگ ٹھیک طرح سےچل پاتےہیں یانہیں ۔ اگرتووہ ٹھیک طرح سےچلتےہیں توپھرکوئی مسئلہ نہیں لیکن اگرانہیں چلنےمیں مسئلہ ہےاوروہ بہت ضعیف ہیں توپھرانکےلئےوہیل چئیرمسٹ ہے۔

نمبرپانچ: وہیل چیئرویکسینیشن سینٹرسےملتی ہیں لیکن وہ اتنی قلیل تعدادمیں ہیں کہ جس کےہاتھ لگ گئی سمجھووہ قسمت کادھنی ہے۔ اس لئےمیرامشورہ ہےکہ اگرآپ کےبزرگ ٹھیک سےچل نہیں پاتےتوانکےلئےگھرسےوہیل چیئرلیکرجائیں ۔

نمبرچھ : اگرآپ کےپاس اپنی وہیل چیئرنہیں اورآپکےبزرگ بھی چل نہیں سکتےتوپھرلازم ہےکہ آپ ویکسینیشن سینٹرپرکسی ایسےرضاکارکوپکڑیں جووہیل چیئرپرکےکام پرمامورہو۔ ہاں بس اس کی جیب گرم کرناہوگی ۔ اس کےبات اگرآپ کووہیل چیئرمل گئی توسمجھیں کہ آپ کاکام ڈبل سپیڈسےہوگا۔ کیونکہ وہیل چیئروالوں کومعذورسمجھ کرسب سےپہلےجگہ دی جاتی ہے۔

نمبر: یہ سب کام مکمل کرنےکےبعدآپ جیسےہی مین اینٹرنس سےہال میں داخل ہونگےتوپھرحکومت نےاچھےانتظامات کئےہیں ، آپ کوزیادہ زحمت نہیں اٹھاناپڑےگی۔

About Zaheer Ahmad

Muhammad Zaheer Ahmad is a senior journalist with a career spanning over 20 years in print and electronic media. He started from the Urdu language Daily Din, proceeding to Daily Times, where he stayed as sub-editor for 2 years. In 2008, he joined broadcast journalism as a Producer at the English language Express 24/7, and later to its major subsidiary, Express-News. Zaheer currently works there as a Senior News Producer. He is also the Managing Editor of newsmakers.com.pk. Zaheer can be reached at zaheer.ahmad.lhr@gmail.com

یہ بھی چیک کریں

Imran Khan PTI

پی ڈی ایم حکومت کیخلاف وائٹ پیپر

ویب ڈیسک ۔۔ سربراہ تحریک انصاف اورسابق وزیراعظم عمران خان آج پی ڈی ایم حکومت …