Ayesha Arshad

ہونڈاموٹرسائیکل کی قیمتوں میں پھراضافہ ۔۔ وجہ کیا؟

Honda Motorcycle Prices Increased

ویب ڈیسک ۔۔ ہنڈااٹلس نےایک بارپھراپنی تمام ماڈل کی موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیاہے۔ قیمتوں میں اضافےکےحوالےسےڈیلرز کو آگاہ کردیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق یکم نومبر منگل سے ہوگیاہے۔ قیمتوں میں ردوبدل سب سے زیادہ ہنڈا سی بی 150ایف ایس ای کی قیمت میں کیاگیاہے جس کی قیمت 15ہزار روپےاضافے سے 3لاکھ 57ہزار900روپے ہوگئی ہے۔پرانی قیمت 3لاکھ 42ہزار900روپے تھی۔ سی بی 150کی قیمت بھی 3لاکھ 38ہزار سے بڑھا کر 3لاکھ 53ہزار روپے کردی گئی ہے۔ شہریوں کےبہت فیورٹ موٹرسائیکل ہنڈا سی جی 125کی قیمت میں 6ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اس موٹرسائیکل کی …

مزید پڑھیں »

شیاومی پوکوایف5،فون کی اہم خصوصیات لیک

Poco F5launching

ویب ڈیسک ۔۔ شیاومی کاپارٹنرپوکوخفیہ طورپرایک نئےفلیگ شپ موبائل فون کی لانچنگ کیلئےکام کررہاہے۔ آنےوالایہ فون پوکوکےمداحوں کےفیورٹ فون ایف 4کاجانشین ہوگا۔ آئی ایم ای آئی ڈیٹابیس پراس کی موجودگی سےپتاچلتاہےکہ ایف5 فائیوجی گلوبل ای ای سی سرٹیفکیشن کےانتظارمیں ہےاوریہ بات ظاہرکرتی ہےکہ اس فون کی لانچنگ زیادہ دورنہیں۔ ای ای سی کی طرف سے منظوری کے بعد، یہ فون ممکنہ طور پر یورپی ممالک میں لانچ کیاجائےگا۔ اس فون کےڈیزائن اورخصوصیات کےحوالےسےکوئی واضح مصدقہ معلومات میسرنہیں تاہم ایک ویب سائیٹ پرشائع رپورٹ سےاس فون کی خصوصیات سامنےآئی ہیں۔ کمپنی اس فون کوٹاپ آف دی لائن خصوصیات اورہارڈوئیرکےساتھ انتہائی مناسب …

مزید پڑھیں »

پاکستان میں کام کرناکسی چیلنج سےکم نہیں:دراز

Daraz CEO interview

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان ایک مشکل مارکیٹ ہےاوریہاں کام کرناکوئی آسان بات نہیں ۔ ان خیالات کااظہارپاکستان میں کام کرنےوالےسب سےبڑےای کامرس گروپ درازپی کےکےبانی اورگروپ سی ای اوباجرکےمیکلسن نےایک انٹرویومیں کیا۔ باجرکےمیکلسن پاکستان ، سری لنکا،بنگلہ دیش اورنیپال میں علی باباکےملکیتی ای کامرس گروپ درازپی کےکےآپریشنزکےسربراہیں۔ میکلسن کہتےہیں پاکستان میں ای کامرس کےکام میں سب سےبڑاچیلنج اعتمادکی کمی اوربیچنےوالےکی تعلیم ہے۔ انہوں نےمزیدکہاکہ پاکستان اوراس جیسےدوسرےترقی پزیرملکوں میں اعتمادکی کمی کامسئلہ ہمیشہ سےدرپیش رہتاہے۔ میکلسن کاکہناتھاکہ اگر بیچنے والا نیلے رنگ کی بجائے سرخ ٹی شرٹ بھیجتا ہے، تو اس سے صرف اعتماد کو نقصان پہنچتا ہے۔ گاہک دوبارہ …

مزید پڑھیں »

ان ڈرائیورپاکستان میں کام کووسعت دینےکیلئےتیار

InDriver expanding business in Pakistan

ویب ڈیسک — رائیڈ ہیلنگ ایپ ان ڈرائیور پاکستان کےمرکزی شہروں میں اپنےآپریشن کووسعت دینےکیلئےپوری طرح تیار ہے۔یادرہےکہ اوبرجیسی بڑی کمپنی نےپاکستان کےپانچ بڑےشہروں میں اپنےآپریشن کوبندکردیاہے۔ ان ڈرائیوراس وقت پاکستان کےگیارہ شہریوں بشمول اسلام آباد، کراچی اورلاہورمیں کام کررہی ہے۔ ان ڈرائیورکی ساوتھ ایشین ریجن کیلئےپبلک ریلیشنزاینڈکمیونیکیشن منیجرسدرہ خان کاکہناہےکہ کمپنی پاکستان کےبڑےشہروں میں اپنےآپریشن کووسعت دینےکی منصوبہ بندی کررہی ہے۔ ان ڈرائیوراس وقت پاکستان میں سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی رائیڈ ہیلنگ ایپ ہے۔ ان ڈرائیوراس وقت 47ملکوں میں خدمات فراہم کررہی ہے۔ یہ کمپنی 2012سےٹرانسپورٹیشن کےشعبےمیں کام کررہی ہے۔ ان ڈرائیورکی ڈائریکٹرپبلک ریلیشنزنتالیہ کولماکوواکاکہناہےکہ …

مزید پڑھیں »

اوبر نے کراچی، ملتان،اسلام آباد میں آپریشن بند کردیا

Uber stops operations in Karachi, Islamabad

ویب ڈیسک — ذاتی سواری نہ رکھنےوالےپاکستانیوں کی پسندیدہ رائیڈنگ ایپ اوبرنےکراچی، ملتان، فیصل آباد، پشاور اور اسلام آباد میں کام بندکرنےکااعلان کردیاہے۔ کمپنی نے اپنی ویب سائٹ پر پوسٹ کیے گئے ایک بیان میں کہاکہ اوبر پاکستان میں کام کے لیے پرعزم ہے،ہم اپنے ذیلی برانڈ کریم کے ساتھ ان پانچ شہروں کی خدمت جاری رکھیں گے۔ لاہورمیں بدستوراوبرکام جاری رکھےگی۔ کمپنی نےاس مشکل وقت میں ‘کمانے والوں کی مدد’ کے لیے نئی مصنوعات کے آغاز کے ساتھ لاہور میں اپنی خدمات جاری رکھنے کے عزم کااعادہ کیا۔ اوبرنےپاکستان کےپانچ بڑےشہروں میں آپریشن بندکرنےکی کوئی وجہ نہیں بتائی تاہم …

مزید پڑھیں »

اپنی اہم معلومات کسی سےشئیرنہ کریں: ایف بی آر

FBR directs not to share PINs

ویب ڈیسک – فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس دہندگان کو خبردار کیا ہے کہ وہ ای میل کے ذریعے کسی کے ساتھ اپنی کاروباری یاکوئی ذاتی معلومات شیئر نہ کریں۔ ایف بی آرنےایک باضابطہ اعلان میں کہاہے کہ وہ کبھی بھی ٹیکس دہندگان کے پنز، پاس ورڈز، یا کریڈٹ کارڈز، بینکوں یا دیگر مالیاتی اکاؤنٹس کے لیے اسی طرح کی معلومات تک رسائی کی درخواست کرنے والا ای میل نہیں بھیجتا ہے۔ ایف بی آر کے مطابق، یہ دیکھا گیا ہے کہ نامعلوم افراد اورگروہوں کی جانب سے سوشل انجینئرنگ تکنیک کو استعمال کرتے ہوئےصارفین سے …

مزید پڑھیں »

واٹس ایپ کابرینڈنیوفیچرحاضرخدمت

Whatsapp paid subscription service

ویب ڈیسک ۔۔ واٹس ایپ صارفین کے لیےبرینڈنیوفیچرحاضرخدمت ہے۔ ایک ہی اکاؤنٹ کا استعمال کرتے ہوئے بیک وقت 10 ڈیوائسز تک لاگ ان کیاجاسکےگا۔ کاروباری صارفین کے لیے یہ واقعی ایک بہترین خبر ہے لیکن یہ فیچر صرف بیٹا ورژن صارفین کے لیے واٹس ایپ میں دستیاب ہے۔ یہ ایپ کاپیڈورژن ہے جو ایک ہی اکاؤنٹ کا استعمال کرتے ہوئے بیک وقت 10 ڈیوائسز کومنسلک کرنےکی اجازت دیتا ہے۔ جی ایس ایم ایرینا کے مطابق، یہ فیچر صرف بیٹا پروگرام کےممبران کو پریمیم مینو سے لطف اندوز ہونے کی اجازت دیتا ہے، جس میں تمام پریمیم خصوصیات شامل ہیں۔ پریمیم …

مزید پڑھیں »

مصنوعی ذہانت اورکوانٹم انجینئرنگ کاانوکھاشاہکار

machine can see millions of colors

ویب ڈیسک ۔۔ دنیابھرمیں مصنوعی ذہانت پربہت کام ہورہاہےاوراس میدان میں نت نئی ایجادات بھی ہمیں حیران کرتی دکھائی دےرہی ہیں۔ اسی حوالےسےایک خبریہ ہےکہ مصنوعی ذہانت اورکوانٹم انجینئرنگ کی مددسےایک ایسی مشین بنائی گئی ہےجسےزراعت، ٹیلی کام اور آٹو موٹیو سیکٹرمیں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ سادہ ترین الفاظ میں یہ سمجھیں کہ بوسٹن کی شمال مشرقی یونیورسٹی کے محققین نے مصنوعی ذہانت کی نئی تکنیکوں کا استعمال کرتے ہوئے ایک ایسا آلہ بنایا ہے جو”لاکھوں رنگوں”کو پہچان سکتا ہے، جس سے صنعتی مشین ویژن ایپلی کیشنز کی ایک نئی دنیا کا دروازہ کھل گیاہے۔ میٹریلز ٹوڈے میں شائع …

مزید پڑھیں »

واٹس ایپ کےنئےزبردست سکیورٹی فیچرکی آزمائش

Whatsapp new security feature

ویب ڈیسک ۔۔ واٹس ایپ صارفین کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے ایک بہترین فیچرکاتجربہ شروع کردیاگیاہے۔ اس نئےفیچرکےتحت ‘ونس ویو’یعنی ایک باردیکھنےکیلئےبھیجی جانےوالی ویڈیوز،تصاویراورآڈیو فائلزکے اسکرین شاٹ لئےجاسکیں گے،نہ ان کی ریکارڈنگ کی جاسکےگی۔ ویب ایٹ انفو کی خبرکےمطابق واٹس ایپ نے مذکورہ فیچرکی آزمائش کیلئےمحدودپیمانےپرصارفین کورسائی دے دی ہے،جس کےمطابق اب کوئی بھی صارف موصول ہونےوالی ’ونس ویو‘یعنی ایک باردیکھی جانے والی کسی بھی پوسٹ کااسکرین شاٹ نہیں لےسکیں گے۔ یعنی کوئی بھی صارف اب کسی بھی ’ونس ویو‘تصویر، ویڈیو یا آڈیو فائل کا نہ تو اسکرین شاٹ لے سکیں گے اور نہ ہی اس کی ریکارڈنگ …

مزید پڑھیں »

گوگل پکسل7,7پرو ۔۔دوسروں سےالگ موبائل فون

google pixel 7 2022

ویب ڈیسک ۔۔ گوگل کاپکسل 7اورپکسل 7پروموبائل فون اسمارٹ فون کی بنیادی خصوصیات پر سب سے زیادہ توجہ مرکوز کرتا ہےاورگوگل نےشایدانہی خصوصیات پرفوکس کرتےہوئےاپنےان موبائل فونزکودوسروں سےالگ رکھنےکی کوشش کی ہے۔ گوگل کے پروڈکٹ مینیجر برائن راکوسکی کےمطابق گوگل نےاپنی اس کوشش کےذریعےحقیقی فون کالنگ کےتجربےکوبہترین بنانےکی کوشش کی ہےاورپکسل 7اور7پرواس مقصدکیلئےڈیزائن کیاگیاہے۔ موبائل فون کالزکی آڈیو کوالٹی کو بہتر بنانے کے لیےان فونزمیں ‘کلیئرکالنگ’ کافیچرہے۔ اس کےعلاوہ کال سنٹر کے فون ٹریزکو تیزاور آسان بنانے کے لیے ایک اپ گریڈ شدہ ‘ڈائریکٹ مائی کال’نامی فیچرہے۔ دیگر خصوصیات میں ‘ہولڈ فارمی’ اور’کال اسکرین’ شامل ہیں۔ کلیئر کالنگ فون کالز …

مزید پڑھیں »