Home / پی ایس ایل شائقین کیلئےبری خبر

پی ایس ایل شائقین کیلئےبری خبر

bad news for PSL lovers

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان سپرلیگ کےپاکستانی شائقین کیلئےبری خبر۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نےپی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کے بقیہ میچزکوکراچی میں کرانےکااپناسابقہ فیصلہ تبدیل کرتےہوئےاب ان میچزکوعرب امارات میں کرانےکااصولی فیصلہ کرلیاہے۔ اس مقصدکیلئےیواےای کرکٹ بورڈسےباضابطہ طور پررابطہ کر لیاگیا ہے۔

واضح رہےکہ اس سےپہلےپی ایس ایل کےبقیہ تمام میچز کراچی میں کرانے کاپلان تھالیکن لیگ کی تمام چھ فرنچائزز نے کورونا وائرس کے پیش نظر احتیاطاً لیگ کو متحدہ عرب امارات منتقل کرنے کی درخواست کی تھی۔

امیدکی جارہی ہےکہ عرب امارات کی جانب سےجواب ملنےکےبعددیگرمعاملات کوفائنل کیاجائےگااور کوشش یہی ہو گی کہ ایونٹ نئے مرتب کردہ شیڈول کے مطابق یکم جون سے شروع ہو جائے۔

کیوی کھلاڑیوں کےچہرےخوشی سےکھل اٹھے

اس بات پربھی اتفاق کیاگیاہے کہ عید کی تعطیلات کے دوران پی سی بی ٹورنامنٹ کے نئے شیڈول کی تیاری پرکام کرے گا جبکہ اس دوران پی سی بی پلیئنگ اور ٹریننگ سہولیات، ہوٹل کی بکنگ، گراونڈ پہنچنے کے لیے ٹرانسپورٹ اور ویزوں کے حوالے سے بھی ای سی بی سے مکمل رابطے میں رہے گا۔

یہ بھی چیک کریں

Ahmed Shahzad PSL 11

احمدشہزادسلیکٹ نہ ہونےپرجذباتی ہوگئے

Thursday, 12 February 2026 | Web Desk سابق پاکستانی کرکٹر احمد شہزاد پاکستان سپر لیگ …