کورونا وائرس
پاکستان میں
مصدقہ کیسز
(+4,340 ) 1,328,487
اموات
(+7) 29,019
صحتیاب مریض
1,263,791
فعال کیسز
35,677
Last updated: جنوری 17, 2022 - 2:13 شام (+05:00) دوسرے ممالک
Home / این اے 249,دوبارہ گنتی میں بھی پیپلزپارٹی کامیاب

این اے 249,دوبارہ گنتی میں بھی پیپلزپارٹی کامیاب

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ جیساکہ ووٹوں کی دوبارہ گنتی سےلگ رہاتھا، کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 کے ضمنی انتخاب کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی مکمل ہوگئی، اور اس میں بھی پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) قادر مندوخیل کامیاب قرار پائے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے مطابق قادر مندوخیل 909 ووٹوں سے کامیاب ہوگئے۔

ای سی پی کے مطابق تمام 276 پولنگ اسٹیشنز کے ووٹوں کی گنتی مکمل کرلی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پیپلز پارٹی کے قادر خان مندوخیل 15ہزار 656 ووٹ لے کامیاب ہوگئے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مفتاح اسماعیل 14 ہزار 747 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

دوبارہ گنتی کے دوران ن لیگ کے مفتاح اسماعیل کے 726، متحدہ قومی موومنٹ کے امیدوار حافظ مرسلین کے 504، پیپلز پارٹی کے امیدوار قادر مندوخیل کے 500، پاک سرزمین پارٹی کے امیدوار مصطفیٰ کمال کے 499، تحریک لبیک پاکستان کے امیدوار کے 457، آزاد امیدوار احمد کے 249 اور تحریک انصاف کے امیدوار امجد آفریدی کے 241 ووٹ کم ہوگئے۔

یہ بھی چیک کریں

Another PTI MNA lets loose in NA

ایک اوراپنےنےلنکاڈھادی

ویب ڈیسک ۔۔ وزیردفاع پرویزخٹک کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کےسامنےپارٹی پالیسیوں پرسخت موقف …