ویب ڈیسک ۔۔ ٹیوٹا، سوزوکی کے بعد ہنڈائی نے بھی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا،ہنڈائی نے گاڑیوں کی قیمت میں 1 لاکھ 50 ہزار روپے تک اضافہ کیاہے۔
تفصیلات کے مطابق سوناٹا 2.5 کی قیمت میں ایک لاکھ روپے اضافہ،سوناٹا 2.5 کی قیمت 77 لاکھ 49 ہزار سے بڑھ کر 78 لاکھ 49 ہزار کی ہو گئی۔سوناٹا 2.0 ایک لاکھ چالیس ہزار روپے اضافے کے بعد 49 لاکھ 99 ہزار روپے کی ہو گئی۔
الینٹرا 2.0 1 لاکھ پچاس ہزار روپے اضافے کے بعد 49 لاکھ 49 ہزار روپے کی مقرر۔پورٹر ہائی ڈیک ڈیڑھ لاکھ روپے اضافے کے بعد 27 لاکھ 99ہزار سے بڑھ کر 29 لاکھ 49 ہزار روپے کی ہو گئی۔