Home / بیٹی کوگنجےسرکاانمول تحفہ

بیٹی کوگنجےسرکاانمول تحفہ

Actor Andrilla Sherma

ویب ڈیسک ۔۔ باپ نےبیماربیٹی کےچہرےپرمسکراہٹ لانےکیلئےاپناسرگنجاکرلیا۔

جی ہاں ، بھارتی ادکارہ اینڈریلا شرما کے لیے ان کے والد نے بھی اپنے سر کے بال منڈوادیےاورانہوں نےایسااس لئےکیاکیونکہ
بھارتی میڈیا کے مطابق اینڈریلا شرما کینسر کے مرض میں متبلا ہیں اوران دنوں انک کی کیموتھیراپی جاری ہے۔

اینڈریلابڑی بہادری سےموذی بیماری کامقابلہ کررہی ہیں اور انھوں نے کیموتھراپی کے آغاز سے قبل اپنے سر کے بال منڈوادیے تھے۔ بیماربیٹی کوگنجادیکھ کرباپ سےرہانہ گیااورانہوں نےاظہاریکجہتی کابےمثال مظاہرہ کرتےہوئےاپنےسرکےبال بھی منڈوالئے۔

اینڈریلااپنےباپ کوگنجادیکھ کرجذبات پرقابونہ رکھ سکیں، انہوں نےاپنےباپ کےگنجےسرکواپنےلئےانمول تحفہ قراردیا۔

اداکارہ نے والد کے ساتھ اپنی تصویر بنواکر اسے سوشل میڈیا پر شیئر بھی کیا اورکیپشن میں لکھاکس طرح ایک باپ اپنے بچے کی ہنسی کے لیے سب کچھ قربان کردیتا ہے۔ وہ اپنی محبت کااظہارکم کرتاہےلیکن اپنےعمل سےاسےثابت کرنےمیں لگارہتاہے۔

یہ بھی چیک کریں

Israeli army Muslim woman spokesperson

مسلمان میجراسرائیلی فوج کی ترجمان مقرر

Tuesday, 03 February 2026 | Web Desk اسرائیلی فوج نے ایک غیرمعمولی فیصلے میں مسلمان …