ویب ڈیسک ۔۔ لاہورکےانتہائی مصروف انارکلی بازارمیں ہونےوالادھماکاپلانٹڈڈیوائس سےکیاگیا،دھماکےمیں ڈیڑھ کلوباروودی مواد استعمال ہوا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سےمبینہ دہشت گردکی شناخت کرلی گئی۔
دھماکےکی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعلیٰ عثمان بزدارکوپیش کردی گئی ہے۔ رپورٹ کےمطابق دھماکاپلانٹڈ ڈیوائس سےکیاگیااوراس میں ڈیڑھ کلو بارودی مواداستعمال ہوا۔
رپورٹ کےمطابق دھماکا دوپہر ایک بجکر 40منٹ پر ہوا۔بارودی موادکس چیزمیں نصب تھا،اس حوالےسےسی سی ٹی وی کیمروں سےمددلی جارہی ہے۔بعض مشکوک افرادکوبھی گرفتارکرلیاگیاہے۔
تفتیشی ذرائع کاکہناہےفوٹیج کی مددسےمبینہ دہشت گرد کی شناخت کرلی گئی ہے۔مبینہ دہشت گردموٹرسائیکل پرآیا اوربیگ رکھ کرچلا گیا،چارمنٹ بعددھماکاہوگیا۔
ذرائع کےمطابق مبینہ دہشت گردکےفرارہونےکی مزید فوٹیجزحاصل کی جارہی ہیں اوربارودی موادکابھی جائزہ لیاجارہاہے۔ دھماکےمیں تین افرادجاں بحق جبکہ 28زخمی ہوئے۔