Sunday, 4 October 2026 | Web Desk
سینئر رہنما مسلم لیگ ن خواجہ سعد رفیق کہتےہیں آج عمران خان کےساتھ جوہورہاہےاس کاکوئی جوازنہیں ۔ برائےمہربانی غداری کےسرٹیفکیٹس بانٹنابندکئےجائیں ۔ پاکستان کوبربادکرنےمیں ہم سیاست دان برابرکےذمہ دارہیں ۔
لاہورمیں ایک تقریب سےخطاب کرتےہوئےسعدرفیق نےکہاکہ بانی پی ٹی آئی نےہمارےساتھ جوکیا، وہی آج ان کے ساتھ ہو رہا ہے۔ جو ہمارے ساتھ ہوا اس کا کوئی جواز نہیں تھا لیکن جو بانی کے ساتھ ہو رہا ہے ، اس کا بھی کوئی جواز نہیں۔ مہربانی کر کے کسی کو غدار بنانے کا کام بند کیا جائے۔
ملکی سیاسی جماعتوں سے بددلی اور مایوسی کا اظہار کرتےہوئےسعدرفیق کاکہناتھا کہ ملک آئین کے بغیر نہیں چلایا جا سکتا، پاکستان کو ہم نے خود برباد کیا، ہم سیاستدانوں نےسہولت کاریاں کیں، ۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام ملک میں بددل ہوتے جارہے ہیں، سیاسی جماعتوں کو عوام کا فیصلہ تسلیم کرنا ہوگا، اگر عوام کا فیصلہ نہیں مانا جائے گا تو ملک سانحات سے دوچار ہوتا رہے گا۔
، سعدرفیق نےکہاکہ انہوں نے 40 ہزار ووٹوں سے کامیابی حاصل کی لیکن پی ٹی آئی نے ان کی جیت تسلیم نہیں کی، سیاسی جماعتوں کو انتخابی نتائج اور عوام کے فیصلے کا احترام کرنا چاہیے۔
خواجہ سعد رفیق نے کہاوہ چھوٹے صوبوں کے حامی ہیں، تاہم مسائل صرف چھوٹے صوبوں کو حقوق دینے سے نہیں بلکہ نیت درست کرنے سے حل ہوں گے۔ ان کامزیدکہناتھا کہ ماضی میں ہم نے اپنے ہی لوگوں کے ساتھ سوتیلے باپ جیسا سلوک کیا۔ مؤثر بلدیاتی نظام کی ضرورت پر زور دیتے ہوئےانہوں نے کہا کہ نئے لوگ اسی نظام کے ذریعے سامنے آئیں گے ، جو لوگ اہلیت نہیں رکھتے انہیں عوام پر مسلط کردیا جاتا ہے۔ موجودہ سیاسی جماعتوں کی سیاسی عمر اب زیادہ نہیں رہی، وہ زندگی میں رہتے ہوئے سچ بولنا چاہتے ہیں اوراب آگےانہیں صرف قبرنظرآرہی ہے۔