Home / میری نقوی صاحب جتنی اوقات نہیں: خواجہ آصف

میری نقوی صاحب جتنی اوقات نہیں: خواجہ آصف

Defence Minister of Pakistan Khawaja Asif reaction on Mohsin Naqvi statement

Monday, 3 August 2026 | Web Desk

وزیردفاع خواجہ آصف کہتےہیں محسن نقوی نےسسٹم کےفیل ہوجانےسےمتعلق جوکہا، اس کاجواب دینامیراحق تھااورمیں نےجوکہاوہ میری ذاتی رائےتھی ۔

جیونیوزکےپروگرام میں اظہارخیال کرتےہوئےخواجہ آصف نےکہاکہ محسن نقوی ایک طاقتوروزیرہیں اورکئی معاملات میں وہ وزیراعظم کوبھی جوابدہ نہیں ۔ وہ کبھی کسی کابینہ اجلاس میں نہیں آتے۔ شایدایک یادوبارانہیں دیکھاہوگا۔ وہ کبھی پارلیمنٹ کےاجلاس میں پانچ یاسات مرتبہ آئےہوں گے۔

وہ ساڑھےتین سال سےاس سسٹم کاحصہ ہیں ، وہ کسی آزمائش سےنہیں گزرے۔ وہ چیف منسٹربھی رہےاورطاقتورترین وزیر۔ اگروہ یہ کہہ رہےہیں توہمیں گھرچلےجاناچاہیے۔

نقوی صاحب کابینہ اجلاس میں آتےتوہوسکتاہےمیں وہاں بھی یہ سب کہہ دیتا۔ کوئی غیرملکی مہمان آیاہوتووہ نظرآجاتےہیں ۔ فیصلےبھی وہ زیادہ ترخودہی کرتےہیں ۔ کم ازکم میری اتنی اوقات نہیں جتنی نقوی صاحب کی ہے۔

یہ بھی چیک کریں

Khawaja Asif slams Maulana Fazlur Rehman over martyrs' sacrifice remarks

مولانانےشہداکی توہین کی: خواجہ آصف برہم

Monday, 14 July 2026 | Web Desk وزیردفاع خواجہ آصف نےمولانا فضل الرحمان کوکھری کھری …