Home / صرف جین زی کےحکمران ۔۔۔

صرف جین زی کےحکمران ۔۔۔

PM Housing Scheme advertisement with age limit criteria excluding older citizens

Tuesday, 2 June 2026 | Web Desk

عمران خان نےجب سےسیاست میں یوتھ فیکٹرمتعارف کرایاہے، سب کےسب حکمران نوجوانوں کےپیچھےپڑےہوئےہیں ۔ وفاق ہوں یاصوبےزیادہ ترحکومتی اسکیمیں نوجوانوں کیلئےلائی جارہی ہیں ۔ لیپ ٹاپ سکیم ہو ، قرضہ سکیم ہو ، ای سکوٹی ہویاکوئی اورمنصوبہ ، حکومت کامحورومرکز زیادہ ترنوجوان ہیں ۔ ہمارےملک کی آبادی کابہت بڑی آبادی نوجوانوں پرمشتمل ہےاورنوجوانوں کیلئےکچھ کرنابری بات نہیں لیکن ایساکرتےہوئےدیگرطبقات کوبھول جانایاکم اہمیت دینابھی کوئی دانشمندی نہیں ۔

مجھےیہ سب لکھنےکی ضرورت اس وقت محسوس ہوئی جب مجھےیہ محسوس کروایاگیاکہ چونکہ اب آپ نوجوان نہیں رہےاس لئےآپ وزیراعظم ہاوسنگ اسکیم کےتحت قرضہ لینےکےاہل نہیں بھلےآپ کتنےہی ضرورت مندکیوں نہ ہوں؟

پاکستان میں یوتھ فیکٹرحکمرانوں کےسرپرکس حدتک سوارہےاس بات کااندازلگانےکیلئےبس دوباتیں کافی ہیں ۔ وزیراعلیٰ کےپی سہیل آفریدی کہتےہیں صوبےکااگلابجٹ نوجوانوں کیلئےہوگا۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی بات کریں توانہوں نےوزارت اعلیٰ کامنصب سنبھالنےکےبعدسےزیادہ ترخطاب نوجوانوں یاطالب علموں سےکیاہے۔ لاہورمیں کئی سالوں بعدفروری میں بسنت منائی گئی تومریم نوازنےکہاکہ انہیں بسنت پرجین زی کیلئےبہت خوشی محسوس ہورہی ہے، حالانکہ جین زی کی اکثریت کوتوشایدپتنگ بھی اڑانی نہیں آتی ہوگی۔

وزیراعظم شہبازشریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسےگزارش ہےکہ نوجوانوں کیلئےضرورکام کریں لیکن مت بھولیں کہ اس ملک میں صرف نوجوان ہی نہیں رہتےنوجوانوں کےماں باپ بھی ہیں ۔ یہ تلخ حقیقت بھی یقیناً ان کےعلم میں ہوگی کہ عام انتخابات میں انہیں پڑنےوالےزیادہ ووٹ نوجوانوں کےنہیں بلکہ ان کےماں باپ کےتھے۔ ایسانہ ہوکہ نوجوانوں کوساتھ ملاتےملاتےوہ نوجوانوں کےماں باپ کی حمایت کھودیں ۔

وزیراعظم صاحب خدارااپنی ہاوسنگ لون اسکیم کادائرہ تھوڑاوسیع کریں کیونکہ جن لوگوں پرآپ نےایج لمٹ لگاکرلائن سےباہرکردیاہےدراصل انہی لوگوں کواس وقت گھرکی سب سےزیادہ ضرورت ہے۔ اس وقت اگرآپ نےانہیں قرضہ اسکیم کی لائن سےباہرکردیاتوکل یہ آپ کوووٹرزکی لائن میں بھی دکھائی نہیں دیں گے۔ باقی رہی بات جین زی کی تووہ اتنےلاابالی ہیں کہ ان پربھروسہ کرنامشکل ہے۔ ایک ڈرامےکاڈائیلاگ یادآرہاہےکہ آج کی نوجوان نسل زندگی کوٹائم پاس سمجھتی ہےاورٹائم پاس کوزندگی ۔

About Zaheer Ahmad

Muhammad Zaheer Ahmad is a senior journalist with a career spanning over 20 years in print and electronic media. He started from the Urdu language Daily Din, proceeding to Daily Times, where he stayed as sub-editor for 2 years. In 2008, he joined broadcast journalism as a Producer at the English language Express 24/7, and later to its major subsidiary, Express-News. Zaheer currently works there as a Senior News Producer. He is also the Managing Editor of newsmakers.com.pk. Zaheer can be reached at zaheer.ahmad.lhr@gmail.com

یہ بھی چیک کریں

Chakwal incident, will Hania Get Justice?

کیاچکوال کی ہانیہ کوانصاف ملےگا؟

Thursday, 25 June 2026 چکوال میں سی سی ڈی کےہاتھوں معصوم بچی کاقتل قانون کےاندھےاورشتربےمہاراستعمال …