Home / پاکستان میں اےلیول ریاضی کاپرچہ لیک

پاکستان میں اےلیول ریاضی کاپرچہ لیک

Thursday, 14 May 2026 | Web Desk

کیمبرج انٹرنیشنل ایجوکیشن نےپاکستان میں اے ایس لیول ریاضی کا پرچہ لیک ہونے کی تصدیق کردی۔ کیمبرج انتظامیہ نےایک بیان میں کہاکہ 12 مئی کو اے ایس لیول ریاضی کا پرچہ قبل از وقت شیئرکیا گیا۔

انتظامیہ کےمطابق،احتیاطی تدابیراختیارکرتےہوئےکیمبرج انٹرنیشنل اے لیول میتھمیٹکس پیپر 32(9709) کا امتحان ملتوی کیاجارہاہےجسےبعدمیں لیاجائے گا۔

کیمبرج انتظامیہ کے مطابق ملتوی ہونےوالاپرچہ پاکستان میں 15 مئی بروزجمعہ کوشیڈول تھالیکن اب اس پرچےکی نئی تاریخ کااعلان 22 مئی تک کردیاجائےگا۔

کیمبرج انتظامیہ کاکہناہےیہ فیصلہ پاکستان میں اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت اوراضافی سکیورٹی اقدامات کے طور پر کیا،اسکولوں کو احتیاطی تدابیر سے متعلق تفصیلی معلومات22 مئی تک فراہم کردی جائیں گی۔

انتظامیہ کے مطابق کیمبرج انٹرنیشنل اے ایس اینڈ اے لیول کے نتائج کااعلان 11 اگست کوہی کیاجائےگا۔

دوسری جانب کنٹری ڈائریکٹر عظمیٰ یوسف نے کہا کہ امتحانی سیزن میں جس نوعیت کی پیپر چوری سامنے آ رہی ہے، وہ غیر معمولی ہے۔ ان کاکہناتھا،کچھ عناصر امتحانی نظام اور طلبہ کے مستقبل سےکھیل رہےہیں ۔ ایسےعناصر کو روکنے اور سزا دلوانے کے لیے مختلف قانونی راستے اختیارکئےجارہےہیں۔

یہ بھی چیک کریں

Lahore: tution center roof collapsed, 14 students die

لاہور: ٹیوشن سینٹرکی چھت گرنےسے14بچےجاں بحق

Tuesday, 30 June 2026 | Monitoring Desk لاہور کے علاقے کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی …