Web Desk
April 15, 2026
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکاپنجاب کےکاشتکاروں کیلئےایک اورتحفہ ۔ گندم کے کاشتکاروں کو 6 ارب روپے کا باردانہ مفت دینے کا اعلان ۔
یہ سہولت رجسٹرڈ کاشتکاروں کیلئےدستیاب ہوگی جنہیں خریداری مراکز سے فی ایکڑ 10بوری باردانہ ملےگا۔ صرف یہی نہیں بلکہ مریم نواز نے کاشتکاروں سے 3500روپے فی من گندم فوری خریدنے کی ہدایت بھی کر دی۔ یہ اہم فیصلےوزیراعلیٰ مریم نوازکی زیرصدارت ایک اعلیٰ سطح اجلاس میں کئےگئے۔
اجلاس میں یہ ہدایت بھی دی گئی کہ 3500 روپےمن گندم خریدنے کے 72 گھنٹے کےاندرکاشتکاروں کوادائیگی کی جائےگی ۔صوبائی اورڈویژنل سطح پرقائم خصوصی کمیٹیاں گندم خریداری کےامورکی مانیٹرنگ کریں گی۔
وزیراعلیٰ نے ”ورک وِد پنجاب گورنمنٹ“پروگرام شروع کرنے کا بھی اعلان کیا جس میں ایگریکلچر گریجویٹس سمیت دیگر کو انٹرن شپ کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔
اجلاس کوبریفنگ دیتےہوئےحکام نے بتایاکہ کسان کارڈسے 100ارب روپے کے قرضوں کے اجراء کا ریکارڈ قائم ہوا 99فیصد وصولی کاریکارڈ بھی بن گیا۔ کسان کارڈ کےذریعے9لاکھ کاشت کاروں کی رجسٹریشن ہوئی۔
مریم نوازکوعوام نےبڑاانعام دےدیا
اجلاس کوبتایا گیاکہ ڈسکہ میں ہارویسٹر کی مقامی سطح پر تیاری کے لیے لوکل مینوفیکچرز سرگرم عمل ہیں۔گرین ٹریکٹر اسکیم اور ایگریکلچر میکانائزیشن کی وجہ سے مقامی انڈسٹری کوفروغ مل رہاہے۔ گرین ٹریکٹر اسکیم کے تحت 30ہزار ٹریکٹرز کا ہدف ہے، 20 ہزار ٹریکٹرز کاشتکاروں کو مل گئے۔ متعلقہ حکام کاکہناتھاکہ وزیراعلیٰ کے تاریخ سازپراجیکٹس پر88فیصد کسانوں نےاعتماد کا اظہارکیا ہے۔