Home / ٹرمپ جھوٹ بول رہےہیں،ایرانی وزارت خارجہ

ٹرمپ جھوٹ بول رہےہیں،ایرانی وزارت خارجہ

Iran Foreign ministery denies talks with America

Tuesday, 24 March 2026 | Web Desk

ایران نےامریکی صدر ٹرمپ کی جانب سےایرانی حکام کےساتھ مثبت بات چیت کےبیان کومسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا مقصد توانائی کی قیمتوں کو کم کرنااوراپنے فوجی منصوبوں پرعملدرآمد کے لیے وقت حاصل کرنا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہےکہ تہران اور واشنگٹن کے درمیان کسی قسم کی کوئی بات چیت نہیں ہو رہی۔ امریکی صدر ٹرمپ کے بیانات کا مقصد توانائی کی قیمتوں کو کم کرنا اور اپنے فوجی منصوبوں کوعملی جامہ پہنانےکیلئےوقت حاصل کرنا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ خطے کے کچھ ممالک کشیدگی کم کرنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، علاقائی ممالک کی جانب سے کچھ تجاویز سامنے آئی ہیں تاہم ان تمام تجاویز اور درخواستوں کا رخ واشنگٹن کی طرف موڑنا چاہیے، ہمارا جواب واضح ہےکہ یہ جنگ ہم نےشروع نہیں کی۔

مثبت مذاکرات:ٹرمپ کاایران پرحملےروکنےکاحکم

ایرانی میڈیا کے مطابق ایک سینئر ایرانی سکیورٹی عہدیدار نے بھی امریکی صدرکےایران کےساتھ مذاکرات والےبیان کی تردید کی ہے۔ ایرانی میڈیاکےمطابق، سینئر سکیورٹی عہدیدار نے ٹرمپ کے بیان کو نفسیاتی جنگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران کے جوابی حملوں کی دھمکی نے امریکا کو حملے ملتوی کرنے پر مجبورکیا۔

یہ بھی چیک کریں

US to contact Iran's revolutionary guards directly

امریکاکاپاسداران انقلاب سےمذاکرات کافیصلہ

Friday, 26 June 2026 | Web Desk امریکا نےایرانی پاسدارانِ انقلاب کے ساتھ براہِ راست …