Monday, 23 March 2026 | Web Desk
وزیراعظم شہباز شریف نےقومی توانائی بچت مہم کومزیدآگےبڑھاتےہوئےسرکاری گاڑیوں میں ہائی اوکٹین فیول کے استعمال پر پابندی عائد کردی، جوفوری طورپرنافذالعمل ہوگی۔
اس سلسلے میں جاری بیان میں واضح طورپربتایا گیا ہے کہ سرکاری خرچ پر ہائی اوکٹین کے استعمال پر سخت پابندی ہے، اگر کسی محکمے میں اس کا استعمال ناگزیر ہو تو متعلقہ افسراپنے ذاتی خرچ سے یہ ایندھن اپنی گاڑی میں ڈلوائے۔
تمام وفاقی محکموں، اتھارٹیز اور ذیلی اداروں کوفیصلےپر فوری اورسختی سےعملدرآمد کی ہدایت دی گئی ہے۔ اس اقدام کا بنیادی مقصد ملکی قومی وسائل کے انتہائی مؤثر، شفاف اور ذمہ دارانہ استعمال کو ہر صورت یقینی بنانا ہے۔
اس سے قبل سرکاری گاڑیوں کے ایندھن میں 50 فیصد کٹوتی اور 60 فیصد گاڑیوں کو گراؤنڈ کیا جا چکا ہے۔ ان اقدامات سے حاصل بچت کو عوام کو ریلیف فراہم کرنے اور سستا تیل مہیا کرنے پر خرچ کیا جائے گا۔
وزیراعظم کاکہناہےکفایت شعاری پالیسی پر سختی سے عمل اور غیر ضروری اخراجات میں کمی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اس سے حکومتی اخراجات کم ہوں گے اور عوام کے ٹیکس کے پیسوں کا بہترین استعمال ممکن ہوسکے گا۔