Home / درجنوں امریکی فوجیوں کی حالت تشویشناک

درجنوں امریکی فوجیوں کی حالت تشویشناک

US soldiers injured in Iran war

Thursday, 12 March 2026 | Web Desk

• کویت میں زخمی درجنوں امریکی فوجی امریکا منتقل، کئی کی حالت تشویشناک
ایرانی حملوں کے دوران کویت میں شدید زخمی ہونے والے درجنوں امریکی فوجیوں کو امریکا منتقل کیا جا رہا ہے۔ امریکی چینل سی بی ایس کے مطابق 13 زخمی فوجی امریکا پہنچ چکے ہیں جبکہ 25 زخمیوں کو سی–17 ملٹری ٹرانسپورٹ طیاروں کے ذریعے جرمنی کے امریکی فوجی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق بعض فوجیوں کی چوٹیں اتنی شدید ہیں کہ ان کے اعضا کاٹنے پڑ سکتے ہیں جبکہ کئی اہلکار شدید ذہنی دباؤ کا بھی شکار ہیں۔ زخمی فوجیوں کے علاج کیلئے امریکا سے 100 سے زائد طبی ماہرین کو جرمنی بھیجا گیا ہے۔


• ایران کی بڑی ٹیک کمپنیوں اور بینکوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی، خطے میں بے چینی
ایران نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل اور خلیج میں موجود بڑی ٹیک کمپنیوں اور بینکوں کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ ٹیلیگرام پر جاری پیغام میں گوگل، مائیکروسافٹ، اوریکل، آئی بی ایم، اینویڈیا اور ایمازون سمیت کمپنیوں کے مشرق وسطیٰ میں قائم 29 دفاتر، ڈیٹا سینٹرز اور تحقیقی مراکز کی فہرست جاری کی گئی۔ دھمکی کے بعد خطے میں تشویش بڑھ گئی ہے جبکہ قطر اور دبئی میں بعض نجی بینکوں نے اپنے دفاتر بند کرکے عملے کو گھروں سے کام کرنے کی ہدایت دے دی ہے۔


• ایرانی بندرگاہوں پر حملہ ہوا تو خطے کی تمام بندرگاہیں نشانے پر ہوں گی: ایران
ایران کے ایک سینئر فوجی ترجمان نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایرانی بندرگاہوں کو نشانہ بنایا گیا تو خطے کی دیگر بندرگاہیں بھی ایران کے لیے جائز ہدف بن جائیں گی۔ یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب اقوام متحدہ کی فوجی ٹیم نے شہریوں کو آبنائے ہرمز کے قریب ایرانی بندرگاہوں سے دور رہنے کی ہدایت جاری کی تھی۔


• ایران میں اسکول پر میزائل حملہ امریکی غلطی قرار، 175 افراد ہلاک
امریکی فوج کی داخلی تحقیقات کے مطابق ایران میں بچیوں کے ایک اسکول پر میزائل حملہ ٹارگٹ کے تعین میں سنگین غلطی کے باعث ہوا۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق حملے کیلئے پرانا انٹیلیجنس ڈیٹا استعمال کیا گیا جس کے نتیجے میں 150 سے زائد طالبات سمیت مجموعی طور پر 175 افراد ہلاک ہوئے۔ اس واقعے کے بعد امریکا میں بھی متاثرہ ایرانی طالبات سے اظہار یکجہتی کیا گیا اور نیویارک میں شمعیں روشن کی گئیں۔


• امریکا کی ایرانی شہریوں کو آبنائے ہرمز کے قریب بندرگاہوں سے دور رہنے کی ہدایت
امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے ایرانی شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ آبنائے ہرمز کے قریب تمام بندرگاہوں اور بحری فوجی مقامات سے دور رہیں جہاں فوجی کارروائیاں جاری ہیں۔ سینٹ کام کے مطابق اگر کسی سول بندرگاہ کو فوجی مقاصد کیلئے استعمال کیا گیا تو وہ جائز فوجی ہدف بن سکتی ہے۔ امریکی فوج نے کہا ہے کہ شہریوں کو نقصان سے بچانے کیلئے احتیاط برتی جائے گی، تاہم مکمل حفاظت کی ضمانت نہیں دی جا سکتی۔

یہ بھی چیک کریں

South Korean President Lee Jae-myung diplomatic row with Israel over Holocaust comparison remarks

جنوبی کوریانےاسرائیل کی دکھتی رگ چھیڑدی

Web DeskApril 14, 2026 جنوبی کوریا کے صدر لی جائی مونگ نےغزہ میں اسرائیلی بربریت …