Home / پاکستان نےتیل کی ترسیل کامتبادل راستہ ڈھونڈلیا

پاکستان نےتیل کی ترسیل کامتبادل راستہ ڈھونڈلیا

PNSC oil tanker at Yanbu port Saudi Arabia loading crude oil for Pakistan via alternative Red Sea route

Wednesday, 11 March 2026 | Web Desk

پاکستان نےآبنائےہرمزکی بندش کےباعث متبادل راستہ اختیارکرتےہوئےبحیرہ احمر کے راستے تیل لینا شروع کردیا۔

جیونیوزکی ذرائع کےحوالےسےخبرکے مطابق پی این ایس سی کا جہاز سعودیہ کی ینبع پورٹ پہنچ گیا جہاں سےیہ جہاز پاکستان کے لیے 73 ہزار ٹن خام تیل کے ساتھ کراچی کے لیے روانہ ہوگا۔

شپنگ ذرائع کے مطابق پی این ایس سی کا ایک اورجہاز شالامار وار زون سے تیل لادنے میں کامیاب ہوا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شالامار جہاز فجیرا سے تیل لادنے کے بعد کراچی روانہ ہوگیا ہے جب کہ ہرمز کی بندش کے سبب پی این ایس سی کے دو جہاز کراچی اورچارٹر پی الیکی پھنس گئے۔

ماہرین کے مطابق بحیرہ احمر کا یہ راستہ پاکستان کی توانائی کی ضروریات کیلئےایک "سیفٹی والو” کا کام کر رہا ہے۔ خلیج فارس میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث آبنائے ہرمز سے یومیہ 138 کے قریب جہاز گزرتے تھے، جو اب صرف دو رہ گئے ہیں۔ ایسی صورت میں بحیرہ احمرکے راستے ینبع بندرگاہ کا استعمال پاکستان کے لیے ایک اسٹریٹجک متبادل ثابت ہو رہا ہے

حکومت پاکستان کی جانب سے سعودی عرب سے خصوصی درخواست کی گئی تھی کہ وہ ینبع بندرگاہ کو متبادل سپلائی روٹ کے طور پر استعمال کرنے کی اجازت دے۔ سعودی عرب نے اس درخواست کو قبول کرتے ہوئے پاکستان کو تیل کی بلا تعطل فراہمی کی یقین دہانی کرائی ہے۔ اس حوالے سے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعلیٰ سطح پر ملاقاتیں بھی ہوئیں، جن میں وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک اور سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے شرکت کی۔

بحیرہ احمر (ریڈسی) دنیا کی مصروف ترین بحری شاہراہوں میں سے ایک ہے، جو مشرق وسطیٰ اور شمالی مشرقی افریقہ کے درمیان واقع ہے۔ یہ سمندری راستہ براعظم ایشیا اور یورپ کو ملاتا ہے اور نہر سویز کے ذریعے بحیرہ روم سے جڑتا ہے، جس کی وجہ سے یہ عالمی تجارت کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

یہ بھی چیک کریں

Nepra changes net metering policy

نیٹ میٹرنگ پالیسی میں بڑی تبدیلی کااعلان

Tuesday, 10 February 2026 | Web Desk نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی یعنی نیپرانےملک میں …